ڈرون حملہ ‘سوشل میڈیا پر کئی سال پرانی خبر کو بنیاد بناکر جھوٹی اور من گھڑت خبر پھیلائی جانے لگی

کوہاٹ(قدرت روزنامہ) پاک افغان سرحد پر واقع صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملہ کی پرانی خبر گزشتہ شب سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی جس پر مقامی انتظامیہ اور پولیس حرکت میں آگئی اور اس خبر کی سختی سے تردید کردی۔ گزشتہ شب اچانک سوشل میڈیا پر شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقہ شوال دتہ خیل میں امریکی ڈرون کی ایک پرانی خبر انتہائی تیزی سے وائرل ہوگئی اور ہر کوئی کاپی پیسٹ کرکے خبر شیئر کرتا رہا جس سے خوف و ہراس پھیلنے لگا اور ساتھ ہی جواز بھی پیش کیاجاتا رہا کہ ابھی حکومت کا خاتمہ

ہوئے چوبیس گھنٹے بھی نہیں گزرے کہ امریکہ نے ڈرون حملہ کیا جس میں ایک ہی خاندان کے سات افراد لقمہ اجل بن گئے۔۔ خبر کی تصدیق کے لئے جب شمالی وزیرستان کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام سمیت دیگر اداروں سے رابطہ کیا گیا تو بتایا گیا کہ علاقہ میں ایسا کوئی حملہ نہیں کیا گیا ہے اور سوشل میڈیا پر کئی سال پرانی خبر کو بنیادبناکر جھوٹی اور من گھڑت خبر پھیلائی جارہی ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ڈرون حملہ اور اس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی جھوٹی خبر مزید پھیلانے کا سلسلہ تھم گیا۔

Recent Posts

نینتھارا نے ‘چنئی ایکسپریس’ میں شاہ رخ خان کیساتھ کام سے انکار کیوں کیا؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اور تامل فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نینتھارا کی شاہ رخ خان…

5 hours ago

مخصوص نشستیں، اکثریتی ججز کی وضاحت پر چیف جسٹس نے جواب مانگ لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے معاملے میں الیکشن کمیشن…

5 hours ago

بدعنوان ایف بی آر افسران کا سراغ لگانے کیلئے ایجنسیوں کی مدد طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ…

5 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف لندن چلے گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے، لندن میں دو روز قیام کے…

5 hours ago

ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار شہید

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر شدت…

6 hours ago

جمہوری عمل میں گرفتاریوں کے خلاف ہوں، مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان

ملتان(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمہوری عمل…

6 hours ago