پاکستانی معیشت کے اشاریے مضبوط ہیں، جلد اچھی خبر سنائیں گے گورنر اسٹیٹ بینک کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت کے اشاریے مضبوط ہیں اور جلد معیشت کے حوالے سے عوام کو اچھی خبر سنائیں گے۔ امریکی جریدے بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے رضا باقر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک کے رابطے مضبوط ہیں، آئی ایم ایف کے ایندھن اور بجلی کی قیمتیں بڑھانے کے احکامات پر عمل کرنا مشکل رہا۔ رضا باقر نے کہا کہ سیاسی حالات درپیش ہوں تو مشکل فیصلے لینے میں تاخیر رہتی ہے لیکن امید ہے کہ جلد یہ تاخیر ختم

ہو گی اور ہم اچھی خبر سنائیں گے، آئی ایم ایف کے ساتھ اگلی ٹرانچ مکمل ہونے کی اچھی خبر سنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں اس قسم کے سیاسی پروسس ہوتے رہتے ہیں، ضروری ہے کہ معاشی پالیسی مرتب کرنے والے ادارے مالیاتی استحکام کے مقصد کو یقینی بنائیں، اسٹیٹ بینک نے اسی لیے شرح سود بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ روپے اور اسٹاک مارکیٹ میں اچھے اشارے ملے ہیں، پاکستانی معیشت کے اشاریے بھی مضبوط ہیں، شرح سود میں اضافے کے باوجود معاشی نمو 4 فیصد رہنے کے اندازے ہیں۔

Recent Posts

مکمل فری ہینڈ کے باوجود پی ٹی آئی ملک بھر سے صرف چند لوگ جمع کرسکی: وزیراطلاعات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے…

1 min ago

نینتھارا نے ‘چنئی ایکسپریس’ میں شاہ رخ خان کیساتھ کام سے انکار کیوں کیا؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اور تامل فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نینتھارا کی شاہ رخ خان…

5 hours ago

مخصوص نشستیں، اکثریتی ججز کی وضاحت پر چیف جسٹس نے جواب مانگ لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے معاملے میں الیکشن کمیشن…

5 hours ago

بدعنوان ایف بی آر افسران کا سراغ لگانے کیلئے ایجنسیوں کی مدد طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ…

5 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف لندن چلے گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے، لندن میں دو روز قیام کے…

6 hours ago

ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار شہید

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر شدت…

6 hours ago