شہباز شریف نے وزیر اعظم منتخب ہوتے ہی تنخواہوں میں بڑا اضافہ کردیا، پنشنرز کیلئے بھی زبردست اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اجلاس سے خطاب کے دوران عوام کو سستا آٹا فراہم کرنے کا اعلان کردیا،کم از کم اجرت 25ہزار روپے کردی گئی ، ایک لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ لینے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافہ کردیا گیا، پنشن میں بھی 10فیصد اضافے کا اعلا ن کیا گیا، تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا . اس سے قبل قومی اسمبلی نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو نیا قائد ایوان منتخب کرلیا ہے جس کے بعد شہباز شریف پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں .

شہباز شریف کو ایوان میں

174 ووٹ ملے جس کے بعد وہ پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں، شہباز شریف آج رات ہی وزیر اعظم پاکستان کا حلف لیں گے . اس سے قبل قومی اسمبلی اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نےکہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ موجودہ صورتحال میں قائد ایوان کے انتخاب میں حصہ لینا ایک ناجائز حکومت کو قانونی حیثیت دینے کے مترادف ہے، اس لیے ہم اس گناہ میں شریک نہیں ہونا چاہتے، میں وزیراعظم کے انتخاب کے عمل کے بائیکاٹ کا اعلان کرتا ہوں، پارٹی کے فیصلے کے تحت ہم سب اسمبلی سے مستعفی ہونے کا بھی اعلان کررہے ہیں، اس موقع پر پی ٹی آئی ارکان نعرے لگاتے ہوئے ایوان سے باہر چلےگئے . اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے بھی وزیراعظم کا انتخاب کرانے سے معذت کرلی، ان کا کہنا تھا کہ میرا ضمیر گوارا نہیں کرتا کہ میں اس کارروائی کا حصہ بنوں، قاسم سوری نے بھی ایوان کی کارروائی ایاز صادق کے حوالے کرتے ہوئے اسپیکر کی نشست چھوڑ دی .

. .

متعلقہ خبریں