شہباز شریف نے وزیر اعظم منتخب ہوتے ہی تنخواہوں میں بڑا اضافہ کردیا، پنشنرز کیلئے بھی زبردست اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اجلاس سے خطاب کے دوران عوام کو سستا آٹا فراہم کرنے کا اعلان کردیا،کم از کم اجرت 25ہزار روپے کردی گئی ، ایک لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ لینے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافہ کردیا گیا، پنشن میں بھی 10فیصد اضافے کا اعلا ن کیا گیا، تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔اس سے قبل قومی اسمبلی نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو نیا قائد ایوان منتخب کرلیا ہے جس کے بعد شہباز شریف پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں۔شہباز شریف کو ایوان میں

174 ووٹ ملے جس کے بعد وہ پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں، شہباز شریف آج رات ہی وزیر اعظم پاکستان کا حلف لیں گے۔اس سے قبل قومی اسمبلی اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نےکہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ موجودہ صورتحال میں قائد ایوان کے انتخاب میں حصہ لینا ایک ناجائز حکومت کو قانونی حیثیت دینے کے مترادف ہے، اس لیے ہم اس گناہ میں شریک نہیں ہونا چاہتے، میں وزیراعظم کے انتخاب کے عمل کے بائیکاٹ کا اعلان کرتا ہوں، پارٹی کے فیصلے کے تحت ہم سب اسمبلی سے مستعفی ہونے کا بھی اعلان کررہے ہیں، اس موقع پر پی ٹی آئی ارکان نعرے لگاتے ہوئے ایوان سے باہر چلےگئے۔اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے بھی وزیراعظم کا انتخاب کرانے سے معذت کرلی، ان کا کہنا تھا کہ میرا ضمیر گوارا نہیں کرتا کہ میں اس کارروائی کا حصہ بنوں، قاسم سوری نے بھی ایوان کی کارروائی ایاز صادق کے حوالے کرتے ہوئے اسپیکر کی نشست چھوڑ دی۔

Recent Posts

نینتھارا نے ‘چنئی ایکسپریس’ میں شاہ رخ خان کیساتھ کام سے انکار کیوں کیا؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اور تامل فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نینتھارا کی شاہ رخ خان…

5 hours ago

مخصوص نشستیں، اکثریتی ججز کی وضاحت پر چیف جسٹس نے جواب مانگ لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے معاملے میں الیکشن کمیشن…

5 hours ago

بدعنوان ایف بی آر افسران کا سراغ لگانے کیلئے ایجنسیوں کی مدد طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ…

5 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف لندن چلے گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے، لندن میں دو روز قیام کے…

6 hours ago

ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار شہید

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر شدت…

6 hours ago

جمہوری عمل میں گرفتاریوں کے خلاف ہوں، مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان

ملتان(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمہوری عمل…

6 hours ago