آپ کے وزیراعظم منتخب ہونے کی خبر پر بے حد مسرور ہوں، طیب اردوان کی شہباز شریف کو مبارکباد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف کو ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلیفون کیا اور وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک دی۔ٹیلیفونک گفتگو میں صدر اردوان نے کہاکہ آپ کے وزیراعظم منتخب ہونے کی خبر پر بے حد مسرور ہوں، یقین ہے آپ کی قیادت میں پاک ترکی برادرانہ تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی۔وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیلی فون کرنے اور مبارکباد پر صدر اردوان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور ترکی بااعتماد بھائی ہیں۔انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید قربت لانا چاہتے ہیں۔ شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد کسی بھی

غیرملکی سربراہ مملکت کی جانب سے پہلا رابطہ ہے اور انہیں مبارکباد دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں۔نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھالیا۔پیر کو ایوان صدر میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بطور قائمقام صدر نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف سے حلف لیا۔ تقریب میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت اتحادیوں جماعتوں کے اراکین اور نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز بھی شریک تھیں۔صادق سنجرانی نے وزیراعظم شہباز شریف کو حلف اٹھانے پر مبارک باد دی۔قبل ازیں شہباز شریف متحدہ اپوزیشن کے امیدوار کی حیثیت سے 174 ووٹ سے پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے تھے اور سیکرٹری قومی اسمبلی نے شہباز شریف کا وزیراعظم کی حیثیت سے نوٹیفکیشن جاری کردیا تھاجس کے بعد ایوان صدر سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی علیل ہیں اور ڈاکٹروں نے چند دنوں کیلئے آرام کا مشورہ دیا ہے،صدر مملکت کی علالت کے باعث چیئرمین صادق سنجرانی نے بطور قائمقام صدر نومنتخب وزیراعظم سے حلف لیا۔

Recent Posts

ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی، ایف بی آر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں…

1 min ago

خواتین کی ڈرائیونگ، کاروبار اور اعلیٰ عہدوں تک رسائی، ماڈرن سعودی عرب میں کیا کچھ بدل چکا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی خواتین نے وژن 2030 کے تحت قانونی اور سماجی حقوق کے…

16 mins ago

رواں ماہ ستمبر میں 150 ارب روپے کا شارٹ فال اور منی بجٹ متوقع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ستمبر میں ڈیڑھ سو ارب روپے کا شارٹ فال متوقع ہے جبکہ…

31 mins ago

پی ٹی آئی جلسہ: پنجاب کےکس شہر سےکتنے افراد شریک ہوئے؟ صوبائی حکومت نے تعداد بتادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسے…

1 hour ago

علی امین گنڈ اپور لاہور جلسہ میں وقت پر کیوں نہ پہنچے؟ مریم اورنگزیب نے سوال اٹھا دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین…

2 hours ago

مکمل فری ہینڈ کے باوجود پی ٹی آئی ملک بھر سے صرف چند لوگ جمع کرسکی: وزیراطلاعات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے…

2 hours ago