عمران خان کے ہٹنے کے بعد کیا واقعی اوور سیز پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاونٹ سے اربوں ڈالر نکال لیے؟ سٹیٹ بینک آف پاکستان بھی میدان میں آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کے وزارت اعظمیٰ سے ہٹتے روشن ڈیجٹیل اکائونٹ سے اربوں روپے نکالے جانے کی خبر کے حوالے سے سچائی سامنے آگئی ہے ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے چلنے والی خبروں کی تردید کر دی ہے ۔ اس حوالے سے ٹویٹر پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اووسیز پاکستانیوں کا روشن ڈیجیٹل اکائونٹ سے بڑی رقم نکالنے کے حوالے سے کہا ہے کہ اس خبر میں کوئی سچائی نہیں بلکہ جعلی خبریں چل رہی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ اپریل میں اب تک تقریباً 86

ملین ڈالر کی آمد ہوئی جو کہ بہت مضبوط ہے اور کوئی غیر معمولی اخراج نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل آمد اب 4بلین ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روزیہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ عمران خان کو وزارت اعظمیٰ سے ہٹائے جانے کے بعد اورسیز پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاونٹ سے ڈیڑھ سے 2ارب ڈالر نکال لیے ہیں ۔

Recent Posts

کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا ، آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں اہم پیشرفت

پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی بھی نہیں لگایا جائے گا: ذرائع ایف بی آر…

3 mins ago

انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر بڑھ گئی

بدھ کو کاروبار کے اختتام پر ڈالر 277 روپے 85 پیسے پر بند ہوا کراچی…

11 mins ago

سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ

فی تولہ سونا 1400 مہنگا ہو کر 2 لاکھ 71 ہزار 900 روپے فی تولہ…

20 mins ago

صفائی کوئٹہ پروجیکٹ کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی آپریشن جاری

ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں پڑا کچرہ ٹھکانے لگایا جس کواری روڈ ،…

29 mins ago

اطلاعات تک رسائی عوام کا آئینی حق ہے ‘گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل

اس ضمن میں وفاق اور دیگر صوبوں کی طرز پر بلوچستان میں بھی انفارمیشن کمیشن…

1 hour ago