سوئم پر زیادہ لوگ جمع ہوجانے سے میت زندہ نہیں ہوجاتی” تحریک انصاف کے کارکنان کے سڑکوں پرآنے کے بعد عامر لیاقت میدان میں آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے گزشتہ روز عمران خان کیلئے سڑکوں پر آنے والی عوام سے متعلق کہا ہے کہ سوئم پر زیادہ لوگوں کے جمع ہونے جانے سے میت زندہ نہیں ہو جاتی . انسٹا گرام پر ڈاکٹر عامر لیاقت نے ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں لکھا کہ "سوئم پر زیادہ لوگ جمع ہوجانے سے میت زندہ نہیں ہوجاتی" .

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا تھا کہ شہباز شریف کو ووٹ ڈالوں گا . گزشتہ ہفتہ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے

گفتگو میں صحافی کے سوال کے جواب میں کہا تھا کہ میں شہباز شریف کو ووٹ ڈالنے آیا ہوں . صحافی نے سوال کیا آپ خان کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں ؟ اس سوال کے جواب میں عامر لیاقت نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہوں خان کے ساتھ نہیں ہوں،صحافی نے سوال کیا کہ آپ اپنے ٹویٹس سے متعلق بتائیں جن میں آپ نے خدشات کا اظہار کیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں