عدم اعتماد قومی اسمبلی میں پیش ہوئی سینیٹ میں نہیں تحریک انصاف سینیٹ سےاستعفے کیوںدے ، فواد چودھری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے مرکزی سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی ارکان سینیٹ سے مستعفی نہیں ہوں گے کیونکہ عدم اعتماد قومی اسمبلی میں پیش ہوئی ہے سینٹ میں نہیں ہوئی ، ہمارے استعفے دینے کا مقصد غلا م اور بکی ہوئی اسمبلی میں نہ بیٹھنا ہے ۔ فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہم نے عوام میں جانے کا فیصلہ کیا ہےاس کا ثبوت آپ نے گزشتہ گزشتہ رات دیکھا ہے کہ کیسے پاکستانیوں نے سڑکوں پر آکر اپنا پر امن احتجاج ریکارڈ کروایا

ہے ۔ خیا ل رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی سے اجتماعی استعفوں کا اعلان کردیا، نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بعض اراکین نے عمران خان کو استعفیٰ نہ دینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایوان میں ڈٹ کر ان کا مقابلہ کرنا چاہیے، ہم میدان خالی نہیں چھوڑیں گے۔ذرائع کے مطابق اراکین کے مشورےپر سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم کسی صورت اس اسمبلی میں نہیں بیٹھیں گے، اگر آپ میں سے کوئی استعفیٰ نہ دے تو میں پہلا رکن ہوں گا جو اسمبلی سے استعفیٰ دوں گا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ کل رات سب کو سمجھ آگئی ہوگی کہ پی ٹی آئی کی طاقت کیا ہے۔پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کی جانب سے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کے فیصلے کے بعد سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے جس کی تصدیق انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کی۔اس سے قبل تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد پہلی مرتبہ عمران خان پارلیمنٹ ہاوس آئے۔ اس موقع پر پارٹی رہنمائوں نے ان کا خیرمقدم کیا۔ صحافیوں نے عمران خان سے متعلق اتوار کو ہونے والے مظاہروں سے متعلق سوال کیا تو انھوں نے جواب دیا کہ عزت دینے والا اللہ ہے۔ پارلیمنٹ آمد کے بعد عمران خان پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے لیے کمیٹی روم چلے گئے۔

Recent Posts

ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی، ایف بی آر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں…

7 mins ago

خواتین کی ڈرائیونگ، کاروبار اور اعلیٰ عہدوں تک رسائی، ماڈرن سعودی عرب میں کیا کچھ بدل چکا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی خواتین نے وژن 2030 کے تحت قانونی اور سماجی حقوق کے…

23 mins ago

رواں ماہ ستمبر میں 150 ارب روپے کا شارٹ فال اور منی بجٹ متوقع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ستمبر میں ڈیڑھ سو ارب روپے کا شارٹ فال متوقع ہے جبکہ…

38 mins ago

پی ٹی آئی جلسہ: پنجاب کےکس شہر سےکتنے افراد شریک ہوئے؟ صوبائی حکومت نے تعداد بتادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسے…

1 hour ago

علی امین گنڈ اپور لاہور جلسہ میں وقت پر کیوں نہ پہنچے؟ مریم اورنگزیب نے سوال اٹھا دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین…

2 hours ago

مکمل فری ہینڈ کے باوجود پی ٹی آئی ملک بھر سے صرف چند لوگ جمع کرسکی: وزیراطلاعات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے…

2 hours ago