شہبازشریف کی تقریب حلف برداری،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ شریک نہیں ہوئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) نومنتخب وزیر اعظم شہبازشریف کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں منعقد ہوئی . آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ حلف برداری کی تقریب میں شریک نہیں ہوئے .

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا ، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہان نے شرکت کی . ذرائع کے مطابق ایوان صدر میں وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا . شہباز شریف مہمانوں میں گھل مل گئے اور تصاویر بنوائیں . اتحادی جماعتوں کے سربراہان نے بھی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی . دریں اثناء چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم

رضا نے ایوان صدر میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی . پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہ بھی ملے . اعلی عسکری حکام نے شہباز شریف کو وزارت اعظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی . مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو کی بھی شہباز شریف سے ملاقات ہوئی . دیگر اتحادیوں نے بھی وزارت اعظمیٰ سنبھالنے پر مبارکباد دی .

. .

متعلقہ خبریں