وزیراعظم شہباز شریف کا کم از کم ماہانہ اجرت 25 ہزار روپے کرنے کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک کے نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف نے کم از کم تنخواہ 25 ہزار روپے کرنے کا اعلان کردیا، جس کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔

نو منتخب وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے فوری طور پر قوم کو ریلیف دیتے ہوئے کم سے کم اجرت کو 25 ہزار روپے کرنے کا اعلان کیا۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے گزشتہ سال بجٹ میں کم سے کم ماہانہ اجرت 20 ہزار روپے مقرر کی تھی۔

شہباز شریف نے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد اپنی پہلی تقریر میں کہا کہ وہ گزشتہ حکومت کی جانب سے کی جانے والی مہنگائی کا زور کسی حد تک کم کرنے کے لیے عوام کو فوری ریلیف دے رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کو سرکایہ کاری کے لیے شاندار ملک بنائیں گے، امید ہے کہ تنخواہ دار طبقے کی مشکلات کا اندازہ ہمارے سرمایہ کار کریں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اپیل اور امید ہے سرمایہ کار ایک لاکھ روپے تک تنخواہ والوں کی تنخواہ میں 10 فیصد اضافہ کریں گے۔

وزیر اعظم نے رمضان پیکج کے تحت عوام کو سستا آٹا بھی فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم چاروں صوبوں کو ساتھ لے کر آگے بڑھیں گے، بے نظیر کارڈ دوبارہ شروع کریں گے، بے نظیر کارڈ کو مزید وسعت دے رہے ہیں، تعلیم کو بھی اس سے منسلک کریں گے، لیپ ٹاپ کی تقسیم دوبارہ شروع کی جائے گی۔

Recent Posts

سابق کرکٹر مشتاق احمد کی صاحبزادی پیاگھر سدھار گئیں، قومی کھلاڑیوں کی تقریب میں شرکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز کھلاڑی مشتاق احمد کی صاحبزادی…

6 mins ago

پی ٹی آئی جلسہ کامیاب رہا، فواد چوہدری کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تمام تر رکاوٹوں…

21 mins ago

پاکستان میں ’کیااسپورٹیج‘ قسطوں پر بھی دستیاب، شرائط کیا ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گاڑیاں بنانے والی کمپنی کیا موٹرز پاکستان نے اپنی مقبول اسپورٹیج کار…

27 mins ago

آئینی ترمیم کا مقصد عمران خان کو فوجی عدالتوں سے سزا دلوانا ہے،,سلمان اکرم راجا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے جلسہ عام سے خطاب…

36 mins ago

سیلز اور دسکاؤنٹ آفرز کے نام پر ہیر پھیر کرنے والے برانڈز کے ساتھ کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے گمراہ کن اعلانات پر…

44 mins ago

ہم نے غلامی قبول نہیں کرنی،عمران خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے لاہور جلسہ میں عمران…

59 mins ago