حلف اٹھانے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اقتدار کی پُرامن منتقلی پر عوام کو مبارکباد دیتا ہوں فخر کی بات ہے آج تمام ادارے آئین کو رہنما اصول مانتےہیں،اسٹاک مارکیٹ، کرنسی کی مضبوطی اشارہ ہے،حلف اٹھانے کے بعد وزیراعظم کا اہم بیان . تفصیلات کے مطابق وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد نومنتخب وزیراعظم میاں شہبازشریف کا پہلا بیان سامنے آگیا .


ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم شہبازشریف نے لکھا کہ اقتدار کی پُرامن منتقلی پر عوام کو مبارکباد دیتا ہوں فخر کی بات ہے آج تمام ادارے آئین کو رہنما اصول مانتےہیں . شہبازشریف نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ، کرنسی کی مضبوطی اشارہ ہےتو ہمارا سفر شروع ہو چکا ہماری ترجیح مہنگائی میں کمی لاکرعوام کوریلیف دیناہے رکی ہوئی معیشت کودوبارہ چلانےکی کوشش کریں گے .

وزیراعظم نے کہا کہ دوسرے ممالک سےعزت برابری اور امن کی بنیاد پر تعلقات چاہتے ہیں پاکستان کو مل کر عظیم قوم بنائیں گے،پاکستان زندہ باد!قبل ازیں وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ ہمت کریں گے اور آگے بڑھیں گے ایک لاکھ تک تنخواہ والوں کیلئے10فیصداضافہ یکم اپریل سےکریں گے پنشن میں 10فیصد اضافےکا اعلان کرتاہوں .
خیال رہےکہ نئے قائد ایوان کے لیے متحدہ اپوزیشن کی جانب سے شہباز شریف اور تحریک انصاف کی جانب سے شاہ محمود قریشی وزیراعظم کے امیدوار تھے تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے بائیکاٹ کے بعد شہباز شریف واحد امیدوار رہ گئے . شہباز شریف کو ایوان میں 174 ووٹ ملے جس کے بعد وہ پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں، شہباز شریف آج رات ہی وزیر اعظم پاکستان کا حلف لیں گے .
اس سے قبل قومی اسمبلی اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نےکہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ موجودہ صورتحال میں قائد ایوان کے انتخاب میں حصہ لینا ایک ناجائز حکومت کو قانونی حیثیت دینے کے مترادف ہے، اس لیے ہم اس گناہ میں شریک نہیں ہونا چاہتے، میں وزیراعظم کے انتخاب کے عمل کے بائیکاٹ کا اعلان کرتا ہوں، پارٹی کے فیصلے کے تحت ہم سب اسمبلی سے مستعفی ہونے کا بھی اعلان کررہے ہیں، اس موقع پر پی ٹی آئی ارکان نعرے لگاتے ہوئے ایوان سے باہر چلےگئے .
اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے بھی وزیراعظم کا انتخاب کرانے سے معذت کرلی، ان کا کہنا تھا کہ میرا ضمیر گوارا نہیں کرتا کہ میں اس کارروائی کا حصہ بنوں، قاسم سوری نے بھی ایوان کی کارروائی ایاز صادق کے حوالے کرتے ہوئے اسپیکر کی نشست چھوڑ دی .

. .

متعلقہ خبریں