محمد رضوان مجھ سے بہتر کھلاڑی ہے، کامران اکمل کا اعتراف

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر کامران اکمل نے اعتراف کیا ہے کہ محمد رضوان مجھ سے بہتر کھلاڑی ہے۔ کراچی میں قائم نیا ناظم آباد سٹیڈیم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ محمد رضوان ایک اچھا کرکٹر بن کر سامنے آیا ہے، جس نے قومی کپتان محمد سرفراز کی جگہ حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ اب رضوان کی جگہ پانے کیلئے آنیوالے کھلاڑیوں کو اس کے مقابلے میں دگنی کارکردگی دکھانی ہوگی، میرے جیسا کھلاڑی رضوان کا متبادل نہیں ہو سکتا کیونکہ وہ مجھ سے بہتر کھلاڑی ہے، میں نہیں کہہ رہا کہ مجھے رضوان کی جگہ دی جائے۔
کامران اکمل نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ میں رضوان کی ایسی کارکردگی رہی تو حارث، روحیل نذیر اور بسمہ اللہ خان میں سے کوئی رضوان کی جگہ حاصل نہیں کرسکتا۔

دورۂ آسٹریلیا سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے قومی کرکٹر نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں خود غرضانہ کرکٹ کھیلی گئی، مجموعی طور پر خراب کارکردگی سے کوئی مثبت اثر نہیں آیا، پاکستان کو فائدہ پہنچانے کے بجائے بابراعظم یا کوئی دوسرا کھلاڑی خود کو بچانے اور اپنی ذات کیلئے کھیلے، یہ عمل درست نہیں ہے۔

کامران اکمل نے کہا کہ تجربات کرنے سے پاکستان کرکٹ کو بہت نقصان پہنچا ہے،عمران خان کے دور اقتدار میں کہتا رہا کہ ڈپارٹمنٹل کرکٹ کا بند کرنا نقصان دہ ہے۔ انہوں نے ریٹائرمنٹ سے متعلق پوچھے جانے والے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب محسوس کیا کہ کرکٹ کیلئے موزوں نہیں تو کھیل کو خیرباد کہہ دوں گا۔ ایک اور سوال کے جواب میں کامران اکمل نے کہا کہ اچھے کھلاڑی سامنے لانے کیلئے ان کو زیادہ سے زیادہ گراؤنڈ دینا ہوگا، تجربے کی بدولت کھلاڑیوں کے کھیل میں نکھار آئے گا۔

Recent Posts

ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر تک بڑھا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع…

15 mins ago

کوئٹہ میں چوری شدہ گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں کہاں فروخت ہوتی ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان ایک جانب جہاں بد امنی اور دہشتگردی کے واقعات کی لپیٹ…

35 mins ago

جرگے کے مطالبات پر اسمبلی میں بحث کے بعد لائحہ عمل تشکیل دیں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ 3 روزہ جرگہ…

59 mins ago

کراچی میں مظاہرین پر تشدد، ایس ایچ او سمیت 10 پولیس اہلکار معطل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرین پر تشدد کے بعد ایس ایچ…

1 hour ago

عمران خان کے طبی معائنے کی پیشکش قبول، پی ٹی آئی نے ڈی چوک احتجاج کی کال واپس لےلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عمران خان کی سرکاری ڈاکٹرز…

1 hour ago

آئینی ترمیم ہمارے مسودے کے مطابق ہوگی ورنہ ہوگی ہی نہیں، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے…

2 hours ago