رانا ثناء اللہ کو وزیر داخلہ اور مریم اورنگزیب کو وزارت اطلاعات کا قلمدان دئیے جانے کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کو وزیر داخلہ اور مریم اورنگزیب کو وزارت اطلاعات کا قلمدان دئیے جانے کا امکان ہے۔نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف آج اتحادی جماعتوں کے سربراہوں سے ملاقاتیں کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتوں میں وفاقی کابینہ میں حصہ داری کے حوالے سے فیصلے کیے جائیں گے۔
وفاقی کابینہ کے ناموں کو حتمی شکل دی جائے گی اور آج رات تک وفاقی کابینہ کا اعلان کر دیا جائے گا۔قبل ازیں یہ بھی بتایا گیا کہ اپوزیشن اتحاد کی نئی حکومت کی کابینہ میں شمولیت کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی میں اختلاف رائے پیدا ہوگیا ۔ اے آر وائی نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ پیپلزپارٹی اراکین کی اکثریت کا خیال ہے کہ ان کی جماعت کو نئی کابینہ کا حصہ نہیں بننا چاہیے اور بغیر وزارتوں کے ہی وفاقی حکومت کی حمایت کی جائے تاہم بعض رہنماؤں کا کہنا ہے کہ رائے اس کے خلاف ہے اور وہ پی پی کے وفاقی کابینہ میں شمولیت کے حامی ہیں اور اپنے موقف کی حمایت میں کہنا ہے کہ سیاسی استحکام کیلئے وفاقی کابینہ میں شامل ہونا چاہیے اگر کابینہ میں شمولیت اختیار نہ کی تو حکومت 2 ماہ بھی نہیں چل سکے گی۔

ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس معاملے پر مشاورت شروع کردی ہے اور آئندہ چند روزمیں پیپلز پارٹی کی وفاقی کابینہ میں شمولیت پر فیصلہ کیا جائے گا۔ شہباز شریف نے اپنی کابینہ کی تشکیل کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مشاورت شروع کردی ، کابینہ میں مسلم لیگ ن کے 12 اور پیپلز پارٹی کے 7 وزراء ہوں گے جب کہ جے یو آئی ف کو 4 ، ایم کیو ایم کو 2 اور بی این پی مینگل ، اے این پی ، جمہوری وطن پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی کو ایک ایک وزارت دی جا ئے گی۔
ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا گیا ہے کہ محسن داوڑ، اسلم بھوتانی اور طارق بشیر چیمہ کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کیے جا نے کا امکان ہے ، مسلم لیگ ن کی طرف سے خواجہ آصف ، سعد رفیق ، خرم دستگیر ، احسن اقبال ، مریم اورنگزیب ، شائستہ پرویز ملک ، رانا ثنا ء اللہ اور مرتضیٰ جا وید عباسی کو کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے جب کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری وزیر خارجہ ہو سکتے ہیں تاہم شازیہ مری کا نام بھی زیرغور ہے۔

Recent Posts

سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان گال ٹیسٹ 5 کے بجائے 6 دن کا کیوں ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرکٹ میں ایک ٹیسٹ میچ عام طور پر 5 دن کا ہوتا…

8 mins ago

چیمپئنزکپ: صائم ایوب کے 156 رنز کی بدولت پینتھرز نے اسٹالینز کو 20 رنز سے ہرادیا

فیصل آبا(قدرت روزنامہ)چیمپئنز ون ڈے کپ میں پینتھرز نے اسٹالینز کو 20 رنز سے ہرادیا۔…

17 mins ago

ژوب میں دہشتگردوں کا حملہ، ایک سیکیورٹی اہلکار شہید، 3 زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ژوب کی تحصیل ژوب میں اینٹی ٹیررازم فورس (اے…

42 mins ago

حکومت نے فسطائیت کی انتہا کی، پیچھے نہیں ہٹیں گے، آئندہ زیادہ منظم جلسہ کرینگے، بیرسٹر گوہر خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے…

52 mins ago

بلوچستان کے سرکاری افسران زکوٰۃ کی رقم ڈکار گئے، آڈٹ جنرل کی رپورٹ میں انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے محکمہ زکوٰۃ میں بےقاعدگیوں کا انکشاف، آڈیٹرجنرل پاکستان کی آڈٹ…

1 hour ago

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مخصوص نشستوں سے متعلق اکثریتی ججز کی وضاحت پر اہم سوالات اٹھا دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے پاکستان تحریک انصاف…

1 hour ago