استعفے لے لیں مگرجہانگیرترین کاساتھ نہیں چھوڑیں گے،پوری پلاننگ کے تحت استعفے لئے جا رہے ہیں، اہم ایم این اے کا شدید ردعمل

مکوآنہ (قدرت روزنامہ)فیصل آباد سے ایم این اے راجہ ریاض نے کہا ہے کہ پوری پلاننگ کے تحت جہانگیر ترین کے ہمدردوں سے استعفی لیے جا رہے ہیں، کچھ بھی ہو جائے ہم جہانگیر ترین کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔عون چوہدری کے استعفی کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد ترین گروپ کے رہنما ایم این اے راجہ ریاض نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سے بھی استعفے طلب کیے تو ہم بھی تیار ہیں۔ عون چوہدری کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سے بھی استعفے مانگے

تو دے دیں گے لیکن جہانگیر ترین کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ آئندہ چند روز میں ساری صورت حال پر مشترکہ فیصلہ بھی کریں گے۔راجہ ریاض کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح دباؤ ڈال کر استعفے لینے سے پارٹی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔عون چوہدری ترین گروپ کی سرگرمیوں میں پیش پیش تھے۔ عون چوہدری ترین گروپ کے سرگرم رہنما ہیں۔ انہوں نے وزیراعلی سے ملاقات میں استعفی پیش کیا۔عون چوہدری سے استعفی لینے کا فیصلہ گزشتہ روز وزیراعظم کے اجلاس میں ہوا، وزیراعظم نے گزشتہ روز عثمان بزدار کو استعفی لینے کی ہدایت کی تھی۔دوسری جانب وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بھی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوایا جو منظور کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی عون چودھری اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے اورانہوں نے اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکو پیش کر دیا ہے۔عون چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعلی آفس نے رابطہ کیا اور انہیں کہا گیا یا تو ترین گروپ چھوڑیا استعفیٰ دیں،جہانگیر ترین نے تحریک انصاف کے مقاصد کے حصول کیلئے سب سے زیادہ جدوجہد کی، 2018کی انتخابی کامیابی میں بھی جہانگیر ترین کا کردار کلیدی رہا، ان کے ضمیرنے وفادارشخص کوچھوڑنے کی اجازت نہیں دی، جہانگیر ترین گروپ پر استعفیٰ دینے کو ترجیح دی۔ ایک اور ذرائع نے بتایا کہ عون چوہدری پر اراکین اسمبلی کو پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین گروپ میں لانے کے لیے لابنگ کا الزام ہے۔عون چوہدری کو ایوان وزیر اعلیٰ لاہور طلب کیا گیا تھا۔عون چوہدری نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کر کے انہیں اپنا تحریری استعفیٰ پیش کر دیا۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

38 mins ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

40 mins ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

46 mins ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

50 mins ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

54 mins ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

1 hour ago