ایف آئی اے نے تین بیورو کریٹس ، مشیروں سمیت چھ افراد کے نام اسٹاپ لسٹ پر ڈال دئیے

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)سابق حکومت کی نمایاں شخصیات اور بیور کریٹس کے بیرون ملک جانے کے خدشے کے پیش نظر وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے تین بیورو کریٹس ، مشیروں سمیت چھ افراد کے نام اسٹاپ لسٹ پر ڈال دیے . بیرون ملک جانے کی کوشش پر سفر سے روک کر واپس بھجوانے کی ہدایات کی گئی ہیں .

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی تبدیلی کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، مشیران شہباز گل، شہزاد اکبر، ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور محمد رضوان، سابق ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس اور پی ٹی آئی سوشل میڈیا

ٹیم کے ایکٹیوسٹ ارسلان خالد کے نام سٹاپ لسٹ پر ڈالنے کے لیے ہدایات جاری کردیں گئی ہیں . نجی ٹی وی کے مطابق تمام چھ افراد کے متعلق معلومات نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سمیت ملک بھر کے ہوائی اڈوں اور بارڈر سیکورٹی چیک پوائنٹس پر مہیا کیں گئی ہیں اور امیگریشن حکام سے کہاگیا ہے کوئی بھی شخصت ملک سے بیرون ملک جانا چاہے تو روک کر واپس بھجوا دیا جائے . ایف آئی اے کے سینئر آفیسر نے کا تصد یق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تین بیورو کریٹس اور مشیران سمیت چھ افراد کو سٹاپ لسٹ پر رکھا گیا ،مزید کو بھی رکھا جائے گا کے جواب میں آفیسر کا کہنا تھا کہ چونکہ آئی بی ایم ایس نظام مکمل طور پر کمپیوٹر رائزڈ ہے تو ایسے میں نام یا لسٹ خود کار انداز میں ہیڈکوارٹر سے اپ لوڈ ہوتی ہے اور انفرادی طور پر اسی وقت پتہ چلتا ہے جب کسی مسافر کے کوائف سسٹم میں ہٹ ہوتے ہیں جسکے بعد ایف آئی اے امیگریشن ایکشن لیتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں