وزیراعظم شہبازشریف نے سرکاری مصروفیات کا آغاز کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری مصروفیات کا آغاز کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق شہبازشریف کو وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ‘ مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی ، وزیراعظم شہباز شریف نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا ، جس کے بعد ان کا ایوان وزیراعظم کے عملے سے تعارف بھی کرایا گیا ، جس کے بعد انہوں نے 23 ویں وزیراعظم کی حیثیت سے باضابطہ طور پر ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
یاد رہے کہ نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے پیر کی شب کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھالیا ، پیر کو ایوان صدر میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بطور قائمقام صدر نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف سے حلف لیا ، تقریب میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت اتحادیوں جماعتوں کے اراکین اور نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز بھی شریک تھیں ، تقریب میں اعلٰی عسکری قیادت نے بھی شرکت کی، تاہم پاک فوج کے سپہ سالار قمر جاوید باجوہ تقریب میں نظر نہ آئے۔

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ اینکر وسیم بادامی کی جانب سے سوال کیے جانے پر سابق وزیر اعظم اور سینئر لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے تصدیق کی کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کی تاہم پاک فوج کے دیگر سینئر افسران تقریب میں موجود تھے۔ قبل ازیں شہباز شریف متحدہ اپوزیشن کے امیدوار کی حیثیت سے 174 ووٹ سے پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے تھے جس کے بعد سیکرٹری قومی اسمبلی نے شہباز شریف کا وزیراعظم کی حیثیت سے نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا ، شہباز شریف کے انتخاب کے بعد ایوان صدر سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی علیل ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں چند دنوں کیلئے آرام کا مشورہ دیا ہے اسی باعث صدر مملکت کی بجائے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایوان صدر میں بطور قائمقام صدر نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف سے حلف لیا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی جلسہ کامیاب رہا، فواد چوہدری کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تمام تر رکاوٹوں…

15 mins ago

پاکستان میں ’کیااسپورٹیج‘ قسطوں پر بھی دستیاب، شرائط کیا ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گاڑیاں بنانے والی کمپنی کیا موٹرز پاکستان نے اپنی مقبول اسپورٹیج کار…

20 mins ago

آئینی ترمیم کا مقصد عمران خان کو فوجی عدالتوں سے سزا دلوانا ہے،,سلمان اکرم راجا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے جلسہ عام سے خطاب…

29 mins ago

سیلز اور دسکاؤنٹ آفرز کے نام پر ہیر پھیر کرنے والے برانڈز کے ساتھ کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے گمراہ کن اعلانات پر…

38 mins ago

ہم نے غلامی قبول نہیں کرنی،عمران خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے لاہور جلسہ میں عمران…

52 mins ago

سندھ ریٹائرڈ ملازمین کے لیے گولڈن چیک گریجویٹی اسکیم کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ حکومت نے ریٹائرڈ ملازمین کی ماہانہ پنشن کی فراہمی ختم کرنے…

60 mins ago