شاہد خاقان نے آرمی چیف کی تقریب حلف برداری میں عدم شرکت کی وجہ بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے پیر کی شب کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھالیا۔ پیر کو ایوان صدر میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بطور قائمقام صدر نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف سے حلف لیا ۔ تقریب میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت اتحادیوں جماعتوں کے اراکین اور نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز بھی شریک تھیں۔
تقریب میں اعلٰی عسکری قیادت نے بھی شرکت کی، تاہم پاک فوج کے سپہ سالار قمر جاوید باجوہ تقریب میں نظر نہ آئے۔ اینکر وسیم بادامی کی جانب سے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی سے سوال کیا گیا کہ کیا آرمی چیف نے وزیر اعظم شہباز شریف کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی ؟ شاہد خاقان عباسی نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی عدم شرکت کی تصدیق کی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آرمی چیف تقریب میں موجود نہیں تھے لیکن پاک فوج کے دیگر سینئر افسران تقریب میں موجود تھے شاید لیٹ ہو گئے ہوں گے یا کوئی وجہ ہو گی۔ آرمی چیف کی کوئی ذاتی مصروفیت ہوگی اس لیے نہیں آئے ہوں گے، اس معاملےکو کھینچنے کی ضرورت نہیں۔

۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو نیا قائد ایوان منتخب کرلیا جس کے بعد شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے۔
خیال رہےکہ نئے قائد ایوان کے لیے متحدہ اپوزیشن کی جانب سے شہباز شریف اور تحریک انصاف کی جانب سے شاہ محمود قریشی وزیراعظم کے امیدوار تھے تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے بائیکاٹ کے بعد شہباز شریف واحد امیدوار رہ گئے تھے۔پیر کو ایوان صدر میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بطور قائمقام صدر نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف سے حلف لیا ۔
تقریب میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت اتحادیوں جماعتوں کے اراکین اور نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز بھی شریک تھیں۔ صادق سنجرانی نے وزیراعظم شہباز شریف کو حلف اٹھانے پر مبارک باد دی۔قبل ازیں شہباز شریف متحدہ اپوزیشن کے امیدوار کی حیثیت سے 174 ووٹ سے پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے تھے اور سیکرٹری قومی اسمبلی نے شہباز شریف کا وزیراعظم کی حیثیت سے نوٹیفکیشن جاری کردیا تھاجس کے بعد ایوان صدر سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی علیل ہیں اور ڈاکٹروں نے چند دنوں کیلئے آرام کا مشورہ دیا ہے،صدر مملکت کی علالت کے باعث چیئرمین صادق سنجرانی نے بطور قائمقام صدر نومنتخب وزیراعظم سے حلف لیا۔

Recent Posts

چانسلر کا انتخاب اور بانی پی ٹی آئی کی شمولیت، آکسفورڈ یونیورسٹی بھی مشکل میں پڑگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چانسلر کے انتخاب میں بانی پی ٹی آئی کی شمولیت کے معاملے…

10 mins ago

فرانسیسی فٹبالر امباپے پر سوئیڈن میں خاتون سے زیادتی کا الزام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فرانسیسی فٹبالر کلیان امباپے پر سوئیڈن میں خاتون سے زیادتی کا الزام…

18 mins ago

بھارتی حکومت نے کینیڈینز کیخلاف جرائم کی حمایت کا سوچنے میں غلطی کی: جسٹن ٹروڈو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے سوچنے…

25 mins ago

ایس سی او اجلاس کے دوران 15 اور16 اکتوبر کیلئے ٹریفک پلان جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایس سی او کانفرنس کے موقع پر…

32 mins ago

26 ویں آئینی ترمیم تحریک انصاف کے بغیر نہیں ہوسکتی: جے یو آئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے رہنما سینیٹر کامران مرتضٰی…

39 mins ago

عدالت نے ماہ رنگ بلوچ کو گرفتار کرنے سے روک دیا، مقدمہ معطل کرنے کا حکم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ماہ رنگ بلوچ…

46 mins ago