عمران خان کا بدھ کو پشاور میں جلسے کا اعلان

پشاور(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کے بعد عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا عوامی رابطہ مہم پشاور سے شروع کی جائیگی . چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پہلا جلسہ پشاور میں بدھ کی رات عشاء کے بعد کرینگے جس کے بعد عوامی رابطہ مہم شروع کردی جائیگی پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اجلاس کی صدارت پارٹی چیئرمین عمران خان کررہے تھے جبکہ انکے ہمراہ دیگر قائدین بھی اجلاس میں موجود تھے

ذرائع کے مطابق اجلاس میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اس حوالے سے دو تجاویز سامنے آئی ہیں ایک تجویز میں عید الفطر کے بعد عوامی رابطہ مہم کے آغاز کا کہا گیا ہے جبکہ دوسرے تجویز میں فی الفور عوام میں جانے پر بھی غور کیا گیا ہے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بدھ کے روز سے عوامی مہم شروع کی جائیگی اور اس کا آغاز تحریک انصاف کے گڑھ یعنی پشاور سے کیاجائیگا تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پشاور میں بدھ کی شام عشاء کے بعد جلسہ عام سے خطاب کرینگے اور پشاور سے شروع ہونیوالی عوامی رابطہ مہم دیگر شہریوں تک پھیلائی جائیگی عید سے قبل پشاور کے بعد راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں بھی جلسے کئے جائینگے اور عوام میں پارٹی کا بیانیہ پیش کیاجائیگا .

. .

متعلقہ خبریں