عمران خان کا بدھ کو پشاور میں جلسے کا اعلان

پشاور(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کے بعد عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا عوامی رابطہ مہم پشاور سے شروع کی جائیگی ۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پہلا جلسہ پشاور میں بدھ کی رات عشاء کے بعد کرینگے جس کے بعد عوامی رابطہ مہم شروع کردی جائیگی پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اجلاس کی صدارت پارٹی چیئرمین عمران خان کررہے تھے جبکہ انکے ہمراہ دیگر قائدین بھی اجلاس میں موجود تھے

ذرائع کے مطابق اجلاس میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اس حوالے سے دو تجاویز سامنے آئی ہیں ایک تجویز میں عید الفطر کے بعد عوامی رابطہ مہم کے آغاز کا کہا گیا ہے جبکہ دوسرے تجویز میں فی الفور عوام میں جانے پر بھی غور کیا گیا ہے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بدھ کے روز سے عوامی مہم شروع کی جائیگی اور اس کا آغاز تحریک انصاف کے گڑھ یعنی پشاور سے کیاجائیگا تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پشاور میں بدھ کی شام عشاء کے بعد جلسہ عام سے خطاب کرینگے اور پشاور سے شروع ہونیوالی عوامی رابطہ مہم دیگر شہریوں تک پھیلائی جائیگی عید سے قبل پشاور کے بعد راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں بھی جلسے کئے جائینگے اور عوام میں پارٹی کا بیانیہ پیش کیاجائیگا۔

Recent Posts

چانسلر کا انتخاب اور بانی پی ٹی آئی کی شمولیت، آکسفورڈ یونیورسٹی بھی مشکل میں پڑگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چانسلر کے انتخاب میں بانی پی ٹی آئی کی شمولیت کے معاملے…

6 mins ago

فرانسیسی فٹبالر امباپے پر سوئیڈن میں خاتون سے زیادتی کا الزام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فرانسیسی فٹبالر کلیان امباپے پر سوئیڈن میں خاتون سے زیادتی کا الزام…

14 mins ago

بھارتی حکومت نے کینیڈینز کیخلاف جرائم کی حمایت کا سوچنے میں غلطی کی: جسٹن ٹروڈو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے سوچنے…

21 mins ago

ایس سی او اجلاس کے دوران 15 اور16 اکتوبر کیلئے ٹریفک پلان جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایس سی او کانفرنس کے موقع پر…

28 mins ago

26 ویں آئینی ترمیم تحریک انصاف کے بغیر نہیں ہوسکتی: جے یو آئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے رہنما سینیٹر کامران مرتضٰی…

35 mins ago

عدالت نے ماہ رنگ بلوچ کو گرفتار کرنے سے روک دیا، مقدمہ معطل کرنے کا حکم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ماہ رنگ بلوچ…

42 mins ago