وزیراعظم شہباز شریف پہلے دن ہی صبح 7 بجے دفتر پہنچ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری مصروفیات کا آغاز کر دیا . وزیراعظم شہباز شریف صبح 7 بجے دفتر پہنچ گئے، وزیراعظم ہاؤس عملے کی دوڑیں لگ گئیں .

میڈیا رپورٹس کے مطابق نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف پہلے دن ہی 7 بجے دفتر پہنچ گئے لیکن اس وقت وزیراعظم ہاؤس کا عملہ ڈیوٹی پر نہیں پہنچا تھا تاہم صبح سویرے وزیراعظم شہباز شریف کی آمد پر وزیراعظم ہاؤس عملے کی دوڑیں لگ گئیں .
شہباز شریف نے دفتری اوقات صبح 8 بجے کر دئیے ہیں جب کہ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری توقیر شاہ نے بھی اپنے عہدے کا چارج لے کر کام شروع کر دیا . قبل ازیں شہبازشریف کو وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ‘ مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی ، وزیراعظم شہباز شریف نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا ، جس کے بعد ان کا ایوان وزیراعظم کے عملے سے تعارف بھی کرایا گیا ، جس کے بعد انہوں نے 23 ویں وزیراعظم کی حیثیت سے باضابطہ طور پر ذمہ داریاں سنبھال لیں .

یاد رہے کہ نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے پیر کی شب کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھالیا ، پیر کو ایوان صدر میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بطور قائمقام صدر نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف سے حلف لیا ، تقریب میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت اتحادیوں جماعتوں کے اراکین اور نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز بھی شریک تھیں ، تقریب میں اعلٰی عسکری قیادت نے بھی شرکت کی، تاہم پاک فوج کے سپہ سالار قمر جاوید باجوہ تقریب میں نظر نہ آئے .
شہباز شریف متحدہ اپوزیشن کے امیدوار کی حیثیت سے 174 ووٹ سے پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے تھے جس کے بعد سیکرٹری قومی اسمبلی نے شہباز شریف کا وزیراعظم کی حیثیت سے نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا ،

. .

متعلقہ خبریں