فردوس عاشق اعوان کے استعفی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

لاہور(قدرت روزنامہ) حکومت نے جہانگیر ترین گروپ کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا، جس کے تحت فردوس عاشق اعوان ٹکراؤ کے حق میں نہیں تھیں، ترین گروپ کو بھرپور جواب دینے کیلئے فیاض الحسن چوہان کو میدان میں اتارا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے استعفی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔
حکومت نے جہانگیر ترین گروپ کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ فردوس عاشق اعوان پارٹی کے اندر ٹکراؤ کے حق میں نہیں تھیں۔ اس لیے ترین گروپ کو بھرپور جواب دینے کے لیے فیاض الحسن چوہان کو میدان میں اتارا جائے گا، ترین گروپ کو ٹف ٹائم دیا جائے اسی وجہ سے فردوس عاشق اعوان کا استعفی فوری قبول کیا گیا۔ واضح رہے وزیراعلیٰ‌ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، فردوس عاشق اعوان نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ کو بھجوا دیا ہے۔

فردوس عاشق کی جگہ فیاض الحسن چوہان کو وزارت اطلاعات کی ذمہ داری سونپی جائے گی۔ اسی طرح فردوس عاشق اعوان کی خواہش پر انہیں وفاق میں ذمہ داری دی جائے گی۔ وزارتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم آئندہ ہفتے دورہ لاہور کے دوران ‏کریں گے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قیادت جس جگہ مناسب سمجھے گی میں وہاں پر ذمہ داری ادا کرنے کیلئے تیار ہوں۔
دوسری جانب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو محکمہ بہبود آبادی کی معاون خصوصی مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ فردوس عاشق اعوان وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی کی حیثیت سے ذمہ داری سر انجام دیں گی۔ جبکہ پنجاب میں اطلاعات کی ذمہ داری فیاضن الحسن چوہان کو دی جائے گی ۔ فیاض الحسن چوہان کو پنجاب میں وزیر اطلاعات بنایا جائے گا۔ دوسری جانب پنجاب کابینہ میں بھی توسیع کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت اسد کوکھر کو وزیر بنایا جائے گا۔
اسد کھرکھر اس سے پہلے بھی وزیر رہ چکے ہیں۔ خیال رہے کہ فیاض الحسن چوہان اس سے قبل بھی وزیر اطلاعات رہ چکے ہیں۔ قبل ازیں یہ خبر موصول ہوئی تھی کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو وفاق اور صوبے میں نئی ذمہ داری دینے کی خوشخبری سنائی گئی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو دوبارہ وفاق میں لانے کے خواہشمند ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ فردوس عاشق اعوان وفاق میں کردار ادا کریں۔ جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار چاہتے ہیں کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان صوبے میں سیاسی کردار ادا کریں۔ ملاقات میں ڈاکٹر فردوس عاشق نے وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم عمران خان کا اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قیادت جہاں مناسب سمجھے ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے تیار ہوں۔ واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل عون چودھری کی بھی وزیراعلیٰ آفس میں وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات ہوئی تھی جس میں انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اپنا تحریر استعفیٰ پیش کر دیا تھا۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

2 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

2 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

2 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

2 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

2 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

2 hours ago