شہبا زشریف نے سرکاری اداروں میں ہفتے کی دو تعطیلات ختم کردیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے باضابط ذمہ داریوں کی انجام دہی شروع کردی۔ منگل کو وزیراعظم شہباز شریف مقررہ سرکاری دفتری اوقات سے پہلے ہی صبح 8 بجے دفتر پہنچے جس پر وزیراعظم آفس کے افسران اور عملے کی دوڑیں لگ گئیں ،رمضان المبارک میں سرکاری اوقات کار کے مطابق صبح 10 بجے دفاتر کھلنے کا وقت مقرر ہے ،وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتے میں دو کے بجائے ایک تعطیل کر دی،وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری دفاتر کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کر دی، دفتر 10 بجے کے بجائے صبح 8 بجے کام شروع کریں گے ،وزیراعظم شہباز

شریف نے ہفتے میں 2 سرکاری تعطیلات ختم کر دیں، سرکاری دفاتر میں اب ہفتے میں صرف ایک تعطیل ہوگی،وزیراعظم شہباز شریف نے آفس سنبھالتے ہی عوام کے ریلیف کے اعلانات پر عملدرآمد کا آغازہوگیا ،وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں کئے گئے اپنے اعلانات پر عملدرآمد کے احکامات جاری کر دئیے۔علاوہ ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے رمضان المبارک کے دوران سستے بازاروں میں معیاری اور کم دام پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے رمضان بازاروں کی سخت مانیٹرنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔منگل کو وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی میں غفلت برداشت نہیں کروں گا۔ورزیر اعظم نے پینشنرز کی پینشن میں اضافے، کم از اکم اجرت 25 ہزار کرنے کے اعلانات پر فی الفور عمل درآمد کا حکم بھی جاری کیا ۔

Recent Posts

ایف بی آر کا ٹیکس چوری کیخلاف بڑی کارروائیوں کا منصوبہ تیار، بھاری جرمانے کی تجویز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 6 بڑی کارروائیوں کا منصوبہ…

1 min ago

ملک بھر میں واٹس ایپ اور انسٹاگرام بند ہونے کی شکایات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں واٹس ایپ اور انسٹاگرام کے پاکستانی صارفین نے ہفتے…

10 mins ago

ملک بھر میں میڈیکل کالجز اور جامعات میں داخلے کیلئے ایم بی بی ایس اوربی ڈی ایس ٹیسٹ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر کے میڈیکل کالجز اور جامعات کے ایم بی بی ایس…

17 mins ago

بلوچستان میں 5 ہزار والدین کا بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں 5 ہزار والدین نے بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے…

31 mins ago

سری لنکا میں معاشی بحران کے بعد پہلے صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سری لنکا میں 2022 کے بدترین معاشی بحران کے بعد پہلے صدارتی…

36 mins ago

نوجوان کرکٹر ہریرہ کی ہر فارمیٹ میں کامیاب بیٹر بننے کی خواہش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئنز کپ میں شریک ٹیم ڈولفنز کے نوجوان بیٹر محمد ہریرہ کا…

43 mins ago