وفاقی کابینہ کی تشکیل:وزیراعظم کا اتحادیوں سے مشاورت کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کی تشکیل کے لیے اتحادیوں سے مشاورت کا فیصلہ کر لیا .

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف آج اتحادی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کریں گے .

شہباز شریف آصف زرداری،مولانا فضل الرحمان اور ایم کیو ایم سے ملیں گے .

اتحادی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات میں کابینہ  کی تشکیل سمیت حکومتی امور پر مشاورت ہوگی . اتحادی جماعتوں کے قائدین سے مشاورت کے بعد وفاقی کابینہ کا اعلان جلد ہوگا .

یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے وزیرا عظم کا حلف اٹھایا ہے .

مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم،  جے یو آئی اور باپ پارٹی  اس وقت حکومتی اتحاد کا حصہ ہیں اور تمام پارٹیوں میں اہم وزارتوں کی تقسیم کا امکان ہے .

. .

متعلقہ خبریں