وفاقی کابینہ کی تشکیل:وزیراعظم کا اتحادیوں سے مشاورت کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کی تشکیل کے لیے اتحادیوں سے مشاورت کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف آج اتحادی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کریں گے ۔شہباز شریف آصف زرداری،مولانا فضل الرحمان اور ایم کیو ایم سے ملیں گے۔

اتحادی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات میں کابینہ  کی تشکیل سمیت حکومتی امور پر مشاورت ہوگی۔اتحادی جماعتوں کے قائدین سے مشاورت کے بعد وفاقی کابینہ کا اعلان جلد ہوگا۔

یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے وزیرا عظم کا حلف اٹھایا ہے۔

مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم،  جے یو آئی اور باپ پارٹی  اس وقت حکومتی اتحاد کا حصہ ہیں اور تمام پارٹیوں میں اہم وزارتوں کی تقسیم کا امکان ہے۔

Recent Posts

ملک بھر میں واٹس ایپ اور انسٹاگرام بند ہونے کی شکایات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں واٹس ایپ اور انسٹاگرام کے پاکستانی صارفین نے ہفتے…

2 mins ago

ملک بھر میں میڈیکل کالجز اور جامعات میں داخلے کیلئے ایم بی بی ایس اوربی ڈی ایس ٹیسٹ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر کے میڈیکل کالجز اور جامعات کے ایم بی بی ایس…

8 mins ago

بلوچستان میں 5 ہزار والدین کا بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں 5 ہزار والدین نے بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے…

23 mins ago

سری لنکا میں معاشی بحران کے بعد پہلے صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سری لنکا میں 2022 کے بدترین معاشی بحران کے بعد پہلے صدارتی…

27 mins ago

نوجوان کرکٹر ہریرہ کی ہر فارمیٹ میں کامیاب بیٹر بننے کی خواہش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئنز کپ میں شریک ٹیم ڈولفنز کے نوجوان بیٹر محمد ہریرہ کا…

35 mins ago

سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان گال ٹیسٹ 5 کے بجائے 6 دن کا کیوں ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرکٹ میں ایک ٹیسٹ میچ عام طور پر 5 دن کا ہوتا…

44 mins ago