رخصت باوقار طریقے سے قبول کرنی چاہیے، شاہد آفریدی

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان آل راؤنڈر نے کہا ہے کہ جب وقت رخصت آجائے تو چاہے حق پر ہوں یا غمزدہ، رخصت با وقار طریقے سے قبول کرنی چاہیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ الزامات، سازشیں، حتیٰ کہ شکست بھی اقتدار کے کھیل کا حصہ ہے۔

شاہد آفریدی نے مزید کہنا تھا کہ تاریخ کے صفحات میں بالآخر بات اخلاقی معیار، جمہوریت اور آئین کی بالادستی پر آتی ہے۔

جب وقت رخصت آ جائے تو چاہے حق پر ہوں یا غمزدہ؛ رخصت باوقار طریقے سے قبول کرنی چاہیے۔ الزامات، سازشیں، حتی کہ شکست بھی اقتدار کے کھیل کا حصہ ہے۔ تاریخ کے صفحات میں بالآخر بات اخلاقی معیار، جمہوریت اور آئین کی بالادستی پر آتی ہے۔

اس سے قبل شاہد آفریدی نے شہباز شریف کو پاکستان کے 23 ویں وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارک باد بھی دی تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امید کرتا ہوں کہ شہباز شریف اپنی بہترین انتظامی صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے پاکستان کو موجودہ معاشی اور سیاسی  بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو نیا قائد ایوان منتخب کرلیا جس کے بعد شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے۔

خیال رہےکہ نئے قائد ایوان کے لیے متحدہ اپوزیشن کی جانب سے شہباز شریف اور تحریک انصاف کی جانب سے شاہ محمود قریشی وزیراعظم کے امیدوار تھے تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے بائیکاٹ کے بعد شہباز شریف واحد امیدوار رہ گئے تھے۔

Recent Posts

کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی: وزیراعلیٰ پنجاب نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گلبرگ میں نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی…

1 min ago

زمین سے باہر زندگی کی تلاش کیلئے ناسا کا خلائی جہاز مشتری کے چاند مشن پر روانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی خلائی ادارے ناسا کا خلائی جہاز مشتری اور اس کےچاند Europa…

7 mins ago

ایس سی او اجلاس کیلئے سکیورٹی سخت: ریڈزون آنے والے تمام راستے بند

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرنس کے موقع پر…

18 mins ago

گوجرانوالہ: بھائی کی جانب سے طلاق شدہ کا طعنہ ملنے پر بہن نے زہر کھا کر جان دیدی، بھائی نے خودکشی کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گوجرانوالہ میں معمولی تلخ کلامی پر بہن بھائی نے زہر کی گولیاں…

24 mins ago

فیصل آباد: گھر کے باہر سے لاپتا ہونیوالے 7 سالہ بچے کی لاش برآمد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیصل آباد میں گھر کے باہر سے لاپتا ہونے والے 7 سالہ…

32 mins ago

بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، 16کلوگرام سے زائد منشیات برآمد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں سیکورٹی فورسز نے 16کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرلیں ۔تفصیلات کے مطابق…

39 mins ago