پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بھی گر گئیں، کتنی کمی ہوئی؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں تین سے چار فیصد تک کمی ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران برینٹ خام تیل 99 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا جب کہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔دوسری جانب ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی بینکوں کاآؤٹ لک مستحکم قراردےدیا۔موڈیز کے مطابق مستحکم آؤٹ لک
معیشت کا بہترتسلسل اور بڑھتی مالی شمولیت ہے جب کہ بہتر معاشی سرگرمیوں کےسبب بینکوں کی قرض گیری بڑھےگی۔موڈیز کا کہنا ہے کہ مالی سال 2022 میں جی ڈی پی شرح نمو 3 سے 4 فیصد اور 2023 میں 4 سے 5 فیصد رہنے کے اندازے ہیں۔موڈیز کے مطابق غیرفعال قرضوں کی شرح بلند مگر مجموعی قرضوں کے 9 فیصد پر مستحکم رہے گی، بینکوں کا منافع اعتدال سے بڑھے گا جو نئےکاروبار اور شرح سود بہتر ہونے کے سبب بڑھے گا، بینکوں کی جانب سے منافع کی ادائیگی رواں سال بڑھے گی۔

Recent Posts

ملک بھر میں واٹس ایپ اور انسٹاگرام بند ہونے کی شکایات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں واٹس ایپ اور انسٹاگرام کے پاکستانی صارفین نے ہفتے…

3 mins ago

ملک بھر میں میڈیکل کالجز اور جامعات میں داخلے کیلئے ایم بی بی ایس اوربی ڈی ایس ٹیسٹ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر کے میڈیکل کالجز اور جامعات کے ایم بی بی ایس…

9 mins ago

بلوچستان میں 5 ہزار والدین کا بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں 5 ہزار والدین نے بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے…

24 mins ago

سری لنکا میں معاشی بحران کے بعد پہلے صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سری لنکا میں 2022 کے بدترین معاشی بحران کے بعد پہلے صدارتی…

28 mins ago

نوجوان کرکٹر ہریرہ کی ہر فارمیٹ میں کامیاب بیٹر بننے کی خواہش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئنز کپ میں شریک ٹیم ڈولفنز کے نوجوان بیٹر محمد ہریرہ کا…

36 mins ago

سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان گال ٹیسٹ 5 کے بجائے 6 دن کا کیوں ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرکٹ میں ایک ٹیسٹ میچ عام طور پر 5 دن کا ہوتا…

45 mins ago