ملکی خزانہ خالی ہونے کے دعوے غلط، عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی زرِمبادلہ ذخائر کی تفصیلات جاری کر دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کے زر مبادلہ ذخائر کو دو ماہ کی درآمدات کی ادائیگی کے لیے کافی قرار دے دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاسی ہلچل غیر یقینی کی صورتحال
پیدا کر رہی ہے،سیاسی عدم استحکام اس وقت پیدا ہے جب ملک کو مہنگائی نے لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔زرمبادلہ ذخائر گر رہے ہیں اور جاری کھاتوں کا خسارہ بڑھ رہا ہے۔موڈیز نے واضح نہیں کیا کہ نئی حکومت آئی ایم ایف پروگرام سے کیسے رجوع کرے گی، پاکستان کو زرمبادلہ ذخائر بڑھانے کے لیے آئی ایم ایف کی معاونت درکار ہے اور پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر صرف دو ماہ کی درآمدات کو پورا کرنے کے لیے رہ گئے ہیں۔ایک رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی بینکوں کا آئوٹ لک مستحکم قرار دے دیا۔موڈیز کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مستحکم آئوٹ لک سے معیشت کا بہتر تسلسل اور بڑھتی مالی شمولیت ہے، بہتر معاشی سرگرمیوں کے سبب بینکوں کی قرض گیری بڑھے گی۔ عالمی ادارے کا یہ بھی کہنا ہے کہ مالی سال 2022 میں جی ڈی پی کی شرح نمو 3 سے 4 فیصد رہنے کا اندازہ ہے، جبکہ مالی سال 2023 میں جی ڈی پی کی شرح نمو 4 سے 5 فیصد ہوسکتی ہے۔ریٹنگ ایجنسی کا کہنا تھا کہ کورونا وبا ء کو پاکستانی بینکوں نے کامیابی سے گزارا ہے، غیرفعال قرضوں کی شرح بلند مگر مجموعی قرضوں کے 9 فیصد پر مستحکم رہے گی۔بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی نے کہا کہ بینکوں کا منافع نئے کاروبار اور شرح سود بہتر ہونے کے سبب بڑھے گا اور بینکوں کی جانب سے منافع کی ادائیگی بھی رواں سال بڑھے گی۔دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ ) روشن ڈیجیٹل اکائونٹس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ڈپازٹس 4 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق اپریل میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مزید 8 کروڑ 60 لاکھ ڈالر روشن ڈیجیٹل اکائونٹس میں جمع کرائے ہیں، جس سے آر ڈی اے کھاتوں میں جمع کرایا گیا، زرمبادلہ 4 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔

Recent Posts

ایف بی آر کا ٹیکس چوری کیخلاف بڑی کارروائیوں کا منصوبہ تیار، بھاری جرمانے کی تجویز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 6 بڑی کارروائیوں کا منصوبہ…

6 mins ago

ملک بھر میں واٹس ایپ اور انسٹاگرام بند ہونے کی شکایات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں واٹس ایپ اور انسٹاگرام کے پاکستانی صارفین نے ہفتے…

15 mins ago

ملک بھر میں میڈیکل کالجز اور جامعات میں داخلے کیلئے ایم بی بی ایس اوربی ڈی ایس ٹیسٹ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر کے میڈیکل کالجز اور جامعات کے ایم بی بی ایس…

21 mins ago

بلوچستان میں 5 ہزار والدین کا بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں 5 ہزار والدین نے بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے…

36 mins ago

سری لنکا میں معاشی بحران کے بعد پہلے صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سری لنکا میں 2022 کے بدترین معاشی بحران کے بعد پہلے صدارتی…

40 mins ago

نوجوان کرکٹر ہریرہ کی ہر فارمیٹ میں کامیاب بیٹر بننے کی خواہش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئنز کپ میں شریک ٹیم ڈولفنز کے نوجوان بیٹر محمد ہریرہ کا…

48 mins ago