کراچی میں میٹرک کی طرح نویں جماعت کا پہلا پرچہ بھی امتحان سے قبل ہی سوشل میڈیا پر آگیا

کراچی(قدرت روزنامہ) نویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہوگیاہے، میٹرک کی طرح نویں جماعت کا پہلا پرچہ بھی سوشل میڈیا پر وقت سے15منٹ قبل ہی وائرل ہوگیا اور دفعہ 144 کے باوجود طلبا نقل کرتے نظرآئے . تفصیلات کے مطابق کراچی میٹرک بورڈ کے تحت جمعرات سے نویں جماعت کے پرچوں کا آغاز ہوگیا تاہم سندھ میں امتحانات کے نام پر مذاق جاری ہے اور میٹرک انتظامیہ نقل مافیا کو لگام دینے میں ناکام ہے .

سندھ میں میٹرک کے بعد نویں جماعت سائنس گروپ کے ریاضی کا پرچے لیا جارہا ہے، امتحانات کے دوران کراچی میں دفعہ ایک سوچوالیس بھی کام نہ آئی اور میٹرک کی طرح نویں جماعت کا پرچہ بھی امتحان شروع ہونے سے آدھاگھنٹہ قبل ہی سوشل میڈیا پر آگیا . دوسری جانب اندرون سندھ میں نویں جماعت کا بائیولوجی کا پرچہ شروع ہونے سے پہلے ہی آؤٹ ہوگیا، جس کے بعد نقل مافیاواٹس ایپ سے ہی جواب بھیجتے رہے اور سوشل میڈیا سے جواب طلبا چھاپتے رہے . نوشہروفیروزمیں بھی دفعہ ایک سوچوالیس کے باوجود طلبا نے خوب نقل کی جبکہ میرپور خاص تعلیمی بورڈکے زیر اہتمام نویں جماعت کے فزکس کے پرچے میں نقل مافیا نے آدھے گھنٹے میں حل شدہ پرچہ امتحانی مراکزمیں پہنچا دیے اور دفعہ 144نافظ ہونے کے باوجود فوٹواسٹیٹ کی دکانیں کھلی رہیں . یاد رہے محکمہ داخلہ سندھ نے امتحانی مراکز اوربورڈکے دفاترمیں دفعہ144 نافذ کردی ہے اور امتحانی مراکزمیں غیرمتعلقہ افرادکاداخلہ ممنوع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امتحانی مراکزمیں موبائل فون لیجانے پربھی پابندی ہوگی جبکہ امتحانی مراکزکے قریب فوٹواسٹیٹ کی دکانیں کھولنے پربھی پابندی ہے . . .

متعلقہ خبریں