کراچی میں میٹرک کی طرح نویں جماعت کا پہلا پرچہ بھی امتحان سے قبل ہی سوشل میڈیا پر آگیا

کراچی(قدرت روزنامہ) نویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہوگیاہے، میٹرک کی طرح نویں جماعت کا پہلا پرچہ بھی سوشل میڈیا پر وقت سے15منٹ قبل ہی وائرل ہوگیا اور دفعہ 144 کے باوجود طلبا نقل کرتے نظرآئے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میٹرک بورڈ کے تحت جمعرات سے نویں جماعت کے پرچوں کا آغاز ہوگیا تاہم سندھ میں امتحانات کے نام پر مذاق جاری ہے اور میٹرک انتظامیہ نقل مافیا کو لگام دینے میں ناکام ہے۔سندھ میں میٹرک کے بعد نویں جماعت سائنس گروپ کے ریاضی کا پرچے لیا جارہا ہے، امتحانات کے دوران کراچی میں دفعہ ایک سوچوالیس بھی کام نہ

آئی اور میٹرک کی طرح نویں جماعت کا پرچہ بھی امتحان شروع ہونے سے آدھاگھنٹہ قبل ہی سوشل میڈیا پر آگیا۔دوسری جانب اندرون سندھ میں نویں جماعت کا بائیولوجی کا پرچہ شروع ہونے سے پہلے ہی آؤٹ ہوگیا، جس کے بعد نقل مافیاواٹس ایپ سے ہی جواب بھیجتے رہے اور سوشل میڈیا سے جواب طلبا چھاپتے رہے۔نوشہروفیروزمیں بھی دفعہ ایک سوچوالیس کے باوجود طلبا نے خوب نقل کی جبکہ میرپور خاص تعلیمی بورڈکے زیر اہتمام نویں جماعت کے فزکس کے پرچے میں نقل مافیا نے آدھے گھنٹے میں حل شدہ پرچہ امتحانی مراکزمیں پہنچا دیے اور دفعہ 144نافظ ہونے کے باوجود فوٹواسٹیٹ کی دکانیں کھلی رہیں۔یاد رہے محکمہ داخلہ سندھ نے امتحانی مراکز اوربورڈکے دفاترمیں دفعہ144 نافذ کردی ہے اور امتحانی مراکزمیں غیرمتعلقہ افرادکاداخلہ ممنوع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امتحانی مراکزمیں موبائل فون لیجانے پربھی پابندی ہوگی جبکہ امتحانی مراکزکے قریب فوٹواسٹیٹ کی دکانیں کھولنے پربھی پابندی ہے۔

Recent Posts

عدالتی رپورٹنگ پر پابندی کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکڑانک میڈیا پر عدالتی رپورٹنگ پر پابندی…

13 mins ago

وزیراعظم شہباز شریف کی تاجک ہم منصب سے ملاقات

دوشنبے(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے دو شنبے میں تاجک ہم منصب قاہر رسول زادہ…

31 mins ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی، انڈیکس 80 ہزار کی سطح عبور کرگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی کے نتیجے میں 100 انڈیکس 80 ہزار…

41 mins ago

شیر افضل مروت کے ’ہتھنی‘ سے تشبیہ دیئے جانے پر فواد چوہدری کا جواب بھی آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا شیر افضل مروت کی تنقید…

44 mins ago

اڈیالہ جیل میں دہشتگردی سے نمٹنے کی بڑی مشق آج ہوگی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں دہشتگردوں سے نمٹنے کی بڑی مشق آج کی جائے…

52 mins ago

آبپارہ کیس:بانی پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان بری

اسلام آ باد(قدرت روزنامہ ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے تھانہ آبپارہ میں…

55 mins ago