شاہد آفریدی نے سحری پر خصوصی پیغام جاری کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بوم بوم شاہد آفریدی نے سحری پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ’ہر کوئی سچائی چاہتا ہے لیکن کوئی بھی ایماندار نہیں بننا چاہتا‘۔ انہوں نے اپنے پیغام میں سحری کی مبارک باد بھی دی۔
کچھ صارفین کی جانب سے بوم بوم آفریدی کی پوسٹ کو سیاست سے جوڑا جارہا ہے۔
کمنٹ باکس میں شاہد آفریدی کی پوسٹ پر بہت سے صارفین ان کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں جبکہ دوسری طرف کچھ صارفین ان کے حق میں بھی بول رہے ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے نام لیے بغیر سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کی تھی۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ’’جب وقت رخصت آ جائے تو چاہے حق پر ہوں یا غمزدہ؛ رخصت باوقار طریقے سے قبول کرنی چاہیے۔

الزامات، سازشیں، حتی کہ شکست بھی اقتدار کے کھیل کا حصہ ہے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ تاریخ کے صفحات میں بالآخر بات اخلاقی معیار، جمہوریت اور آئین کی بالادستی پر آتی ہے۔ اسی حسن پر میزان لگتا ہے اسی سے کردار امر ہوتے ہیں‘‘۔
اس سے قبل شاہد آفریدی نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو پاکستان کا 23 واں وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اُمید کرتا ہوں کہ وہ اپنی بہترین انتظامی صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے پاکستان کو موجودہ معاشی اور سیاسی بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے ۔
شاہد آفریدی نے اپنے بیان کے ساتھ پاکستان زندہ باد کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
خیال رہے کہ شہباز شریف آج ایوان میں 174 ووٹ لے کر پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں۔

Recent Posts

26ویں آئینی ترمیم؛ قومی اسمبلی اجلاس 18اکتوبر کو بلائے جانے کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی کا اجلاس 18 اکتوبر کو بلائے جانے کا امکان ہے جس…

2 mins ago

پاکستان کی علاقائی سالمیت و خود مختاری کی حمایت جاری رکھیں گے، چینی وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری اور چینی وزیراعظم کے درمیان ملا قات ہوئی،…

13 mins ago

آئی پی پیز نے نہیں، ہم نے معیشت تباہ کی، وعدہ خلافی ہوگی تو انویسٹر کیسے آئے گا؟ شاہد خاقان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئی پی پیز نے…

27 mins ago

پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کے گھر پر کریکر حملہ

کراچی(قدرت روزنامہ) پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو کے گھر پر کریکر پھینک…

33 mins ago

ہمارا ایجنڈا صرف پاکستان ہے اور ہم اس کی کامیابی چاہتے ہیں، آرمی چیف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہمارا ایجنڈا…

34 mins ago

ہمارا ایجنڈا صرف پاکستان ہے اور ہم اس کی کامیابی چاہتے ہیں:آرمی چیف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ…

35 mins ago