جرمن فٹبال لیگ ، ریفری نے مسلم فٹبالر کی روزہ افطاری کیلئے میچ درمیان میں روک دیا

برلن (قدرت روزنامہ) FC Augsburg اور Mainz 05 کے درمیان جرمن بنڈس لیگا کے میچ میں ایک حیرت انگیز لمحہ دیکھنے میں آیا جب ریفری Matthias Jöllenbeck نے Mainz کے مسلم سینٹر بیک موسٰی نیاختے کو روزہ افطار کرنے کی اجازت دینے کے لیے میچ کے درمیان ہی کھیل روک دیا۔ یہ واقعہ میچ کے 64 ویں منٹ کے قریب پیش آیا۔

ریفری کے حسن سلوک کو شائقین نے خوب سراہا۔
موسٰی نیاختے نے بھی ہائی فائیو دے کر ریفری کا شکریہ ادا کیا۔

ریفری کے اس فیصلے کی ویڈیو کو 99000 سے زیادہ لائکس اور 16,000 ری ٹویٹس ملے کیونکہ دنیا بھر کے شائقین نے ان کی تعریف کی۔ جرمن ریفری کمیٹی کے ڈائریکٹر جنرل کمیونیکیشن لٹز مائیکل فرہلیچ نے ریمارکس دیے کہ ریفریز کو کھیل کے وسط میں کھیل روکنے کے حوالے سے کوئی عمومی ہدایات نہیں دی گئی ہیں۔ یہ انفرادی ریفری کی ذمہ داری ہے اگر وہ کھلاڑیوں کو روزہ افطار کرنے کے لیے ایک چھوٹا وقفہ لینا چاہتے ہیں۔

Recent Posts

صدرآصف زرداری سے چینی وزیراعظم لی چیانگ کی ملاقات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)صدرمملکت آصف زرداری سے چینی وزیراعظم لی چیانگ کی ملاقات ہوئی ہے،پاکستان اور…

3 mins ago

26ویں آئینی ترمیم؛ قومی اسمبلی اجلاس 18اکتوبر کو بلائے جانے کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی کا اجلاس 18 اکتوبر کو بلائے جانے کا امکان ہے جس…

7 mins ago

پاکستان کی علاقائی سالمیت و خود مختاری کی حمایت جاری رکھیں گے، چینی وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری اور چینی وزیراعظم کے درمیان ملا قات ہوئی،…

18 mins ago

آئی پی پیز نے نہیں، ہم نے معیشت تباہ کی، وعدہ خلافی ہوگی تو انویسٹر کیسے آئے گا؟ شاہد خاقان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئی پی پیز نے…

32 mins ago

پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کے گھر پر کریکر حملہ

کراچی(قدرت روزنامہ) پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو کے گھر پر کریکر پھینک…

38 mins ago

ہمارا ایجنڈا صرف پاکستان ہے اور ہم اس کی کامیابی چاہتے ہیں، آرمی چیف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہمارا ایجنڈا…

39 mins ago