کم از کم 15نشستوں پر انتخابی الائنس ہو تو پھر وزارتیں لی جائیں، سینئر پی پی رہنما کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی نے صدر، اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کے عہدے میں دلچسپی کا اظہار کردیا جبکہ ن لیگ کی جانب سے پی پی کو وزارتیں لینے پر آمادہ کیا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی وفاقی کابینہ کی تشکیل کیلیے اتحادیوں ملاقاتیں جاری ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ابھی تک وفاقی وزارتیں لینے پر حامی نہیں بھری۔نجی ٹی وی اے آروائی کے ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی نے صدر، اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کےعہدے میں دلچسپی ظاہر کی اور پی پی اکثریت نے وزارتوں کو الیکٹورل الائنس سے مشروط کرنے کی

رائے دی۔ذرائع کے مطابق سینئرپی پی رہنما نے کہا ہے کہ کم از کم 15نشستوں پر انتخابی الائنس ہو تو پھر وزارتیں لی جائے۔پی پی ذرائع کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے وزارتوں اورانتخابی الائنس دونوں کی مخالفت کی جبکہ ن لیگ کی جانب سےپی پی کو وزارتیں لینے پر آمادہ کیاجارہاہے، ن لیگ انتخابی الائنس پر الیکشنز کے قریب بات کرنا چاہتی ہے۔

Recent Posts

راولپنڈی؛ بھائی کو درانتی کے وار سے قتل کرنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) واہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو روز قبل اپنے سگے بھائی…

10 mins ago

مخصوص نشستوں کا کیس: چیف جسٹس نے اکثریتی ججز کی وضاحت پر رجسٹرار سے جواب طلب کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے کیس میں اکثریتی ججزکی وضاحت…

16 mins ago

ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان، موبائل و انٹرنیٹ سروس معطل

لاہور (قدرت روزنامہ ) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام ملک بھر میں میڈیکل…

22 mins ago

ایران میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 30افراد جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایران کے صوبے خراسان میں کوئلے کے کان میں دھماکے کے نتیجے…

42 mins ago

گوگل کی نئی اپڈیٹ، پاسورڈ کے بغیر اکاؤنٹ کو کیسے لاگ اِن کریں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹیکنالوجی کمپنی گوگل ہر آنے والے دن مختلف اپڈیٹس کے ذریعے اپنے…

50 mins ago

وزیراعظم 23 سے 27 ستمبر تک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں شرکت کریں گے، دورے کی تفصیلات جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم محمد شہباز شریف 27 ستمبر 2024 کو اقوام متحدہ کی…

1 hour ago