لاہور(قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر و رہنما تحریک انصاف حماداظہر نے کہا ہے کہ دیکھ رہا ہوں آئندہ چند ہفتے میں عام انتخابات کا اعلان ہو جائے گا،کیاہم کٹھ پتلی حکومت کیسامنے بیٹھ کرتقریریں کریں؟ ہم عوام میں نکلے ہیں اوراب عوام فیصلہ کریں گے آگے کیا ہونا ہے۔ایک انٹر ویومیں حماداظہر نے کہاکہ عمران خان کی کال پر عوام سڑکوںپر نکلی اوران کی آنکھوں میں غصہ تھا ،عوام چاہتے ہیں پاکستان اب بیرونی ایجنڈوں پرنہیں چلے گا ،امپورٹڈحکومت خود کہے گی انتخابات کرالیں ،صرف چند ہفتے انتظار کریں۔انہوں نے کہا کہ 11جماعتیں اکٹھی ہوئی ہیں جن کا نہ
نظریہ اورنہ سوچ ملتی ہے ،ہم نے تازہ مینڈیٹ کامطالبہ کیاہے ،اسمبلی میں85 نشستوں والی پارٹی کو وزیراعظم کا عہدہ دیدیا گیا ،ان لوگوں کو پتہ ہے ابھی عوام میں گئے تو ضمانتیں ضبط ہوجائیں گی۔
دکی(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں نامعلوم مسلح افراد نے منگل کی شب رات گئے دکی میں…
دبئی کے 60 روز کے وزٹ ویزے کیلئے 300 درہم فیس ادا کرنی ہو گی…
پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی بھی نہیں لگایا جائے گا: ذرائع ایف بی آر…
بدھ کو کاروبار کے اختتام پر ڈالر 277 روپے 85 پیسے پر بند ہوا کراچی…
فی تولہ سونا 1400 مہنگا ہو کر 2 لاکھ 71 ہزار 900 روپے فی تولہ…
ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں پڑا کچرہ ٹھکانے لگایا جس کواری روڈ ،…