2030میں رمضان المبارک دومرتبہ آئے گا ماہرین ِ فلکیات کی حیرن کن پیش گوئی

(قدرت روزنامہ)میڈیارپورٹس کے مطابق ماہرِفلکیات نے اپنے ٹویٹر اکانٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ دونوں کیلنڈروں کے درمیان تفاوت کا مطلب یہ ہے کہ رمضان ایک گریگوری سال میں قریبا ہر 30 سال میں دوبارآتا ہے۔آخری بارایساسنہ 1997 میں ہوا تھا اور اس سے پہلے 1965 میں ہوا تھا۔سنہ 2063 میں ایک مرتبہ پھر دوباررمضان آئے گا۔ہجری سال 1451ھ میں رمضان المبارک کا آغاز5 جنوری 2030 کے آس پاس ہوگا اور سال 1452ھ میں رمضان 26 دسمبر 2030 کے آس پاس آئے گا۔اس کے نتیجے میں مسلمان 2030 میں مجموعی طور پر قریبا 36 دن روزے رکھیں گے،سال

1451ھ میں 30 دن کا پورا مہینہ اور سال 1452 میں پانچ یا چھے دن۔ہجری قمری سال 354 یا 355 دن کا ہوتا ہے، یعنی یہ 365 دن کے گریگوری سال کے مطابق نہیں بلکہ دونوں تقویموں کے ایام میں ہیرپھیرہوتا رہتا ہے۔اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ رمضان ہرسال مختلف موسموں میں آتا ہے اورقریبا 32 سال کے بعد دوبارہ ایک پورے شمسی مہینے میں آجاتا ہے۔رمضان 1449ھ، 2028 میں شروع ہونے والا ہے اور یہ موسم سرما کے وسط میں ہوگا۔1466ھ بمطابق 2044 میں رمضان کا مقدس مہینہ موسم گرما کے عروج کے دنوں میں شروع ہوگا۔رمضان المبارک میں روزہ مطلع فجرسے غروب آفتاب تک رکھا جاتا ہے، یعنی روزے کاطویل ترین دورانیہ اس وقت ہوتا ہے جب رمضان موسم گرما میں ہوتا ہے اوربعض علاقوں میں روزہ سولہ گھنٹے سے بھی طویل ہوتا ہے۔ سردیوں میں روزے کا دورانیہ کم ہوتا ہے۔

Recent Posts

مخصوص نشستوں کا کیس: چیف جسٹس نے اکثریتی ججز کی وضاحت پر رجسٹرار سے جواب طلب کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے کیس میں اکثریتی ججزکی وضاحت…

3 mins ago

ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان، موبائل و انٹرنیٹ سروس معطل

لاہور (قدرت روزنامہ ) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام ملک بھر میں میڈیکل…

9 mins ago

ایران میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 30افراد جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایران کے صوبے خراسان میں کوئلے کے کان میں دھماکے کے نتیجے…

29 mins ago

گوگل کی نئی اپڈیٹ، پاسورڈ کے بغیر اکاؤنٹ کو کیسے لاگ اِن کریں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹیکنالوجی کمپنی گوگل ہر آنے والے دن مختلف اپڈیٹس کے ذریعے اپنے…

37 mins ago

وزیراعظم 23 سے 27 ستمبر تک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں شرکت کریں گے، دورے کی تفصیلات جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم محمد شہباز شریف 27 ستمبر 2024 کو اقوام متحدہ کی…

49 mins ago

بنوں: مشران و عمائدین کا فتنہ الخوارج کے خاتمے کے لیے پاک فوج کا ساتھ دینے کا عزم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بنوں میں مشران اور عمائدین کا گرینڈ امن جرگہ منعقد ہوا جس…

57 mins ago