عرب امارات میں عید الفطر کس تاریخ کو ہوگی؟ ماہر فلکیات نے بتا دیا

ابوظہبی(قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات میں فلکیاتی انجمن کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے کہا ہے کہ اس سال رمضان کے30 روزے ہوں گے اورعید الفطر پیر دو مئی 2022 کو ہونے کا امکان ہے . میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عید کا چاند ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب 12 بج کر28 منٹ پر پیدا ہونے کا امکان ہے .

ابراہیم الجروان نے کہا کہ اتوار کی شام کو سورج غروب ہونے پر جو چاند نظر آئے گا اس وقت اس کی پیدائش پر ساڑھے 18 گھنٹے گزر چکے ہوں گے . انہوں نے کہا کہ اتوار کی

شام کو تمام عرب ملکوں میں چاند اچھی طرح سے نظر آجائے گا . اس طرح اتوار کو رمضان کا 30 واں روزہ ہوگا اور پیر کو عید الفطر منائی جائے گی .

. .

متعلقہ خبریں