ابوظہبی(قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات میں فلکیاتی انجمن کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے کہا ہے کہ اس سال رمضان کے30 روزے ہوں گے اورعید الفطر پیر دو مئی 2022 کو ہونے کا امکان ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عید کا چاند ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب 12 بج کر28 منٹ پر پیدا ہونے کا امکان ہے۔ ابراہیم الجروان نے کہا کہ اتوار کی شام کو سورج غروب ہونے پر جو چاند نظر آئے گا اس وقت اس کی پیدائش پر ساڑھے 18 گھنٹے گزر چکے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اتوار کی
شام کو تمام عرب ملکوں میں چاند اچھی طرح سے نظر آجائے گا۔ اس طرح اتوار کو رمضان کا 30 واں روزہ ہوگا اور پیر کو عید الفطر منائی جائے گی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…