شہباز شریف نے وزیراعظم کا حلف اٹھاکر بھٹو خاندان کا ایک سے زائد افراد کے وزیراعظم منتخب ہونے کا ریکارڈ برابر کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن)کے صدر میاں شہباز شریف نے گزشتہ روز ملک کے 23 ویں وزیراعظم کا حلف اٹھاکر بھٹو خاندان کا ایک سے زائد افراد کے وزیراعظم منتخب ہونے کا ریکارڈ برابر کردیا۔اس سے قبل بھٹو خاندان کو یہ اعزاز حاصل تھا کہ ایک سے زائد افراد ملک کے صدر اور وزیراعظم کے اعلیٰ ترین حکومتی عہدوں پر فائز رہے۔پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو صدر پاکستان اور 2 مرتبہ وزیراعظم جبکہ اْن کی صاحبزادی محترمہ بینظیر بھٹو بھی 2مرتبہ ملک کی وزیراعظم رہیں۔اس کے علاوہ ذوالفقار علی بھٹو کے داماد اور محترمہ بینظیر بھٹو

کے شوہر آصف علی زرداری بھی صدر پاکستان رہے۔اس سے پہلے شریف خاندان کے میاں نوازشریف کو 3 بار وزیراعلیٰ پنجاب اور 3مرتبہ وزیراعظم پاکستان رہنے کا اعزاز حاصل ہے جو اب تک ایک ریکارڈ ہے۔

Recent Posts

راولپنڈی؛ بھائی کو درانتی کے وار سے قتل کرنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) واہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو روز قبل اپنے سگے بھائی…

8 mins ago

مخصوص نشستوں کا کیس: چیف جسٹس نے اکثریتی ججز کی وضاحت پر رجسٹرار سے جواب طلب کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے کیس میں اکثریتی ججزکی وضاحت…

13 mins ago

ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان، موبائل و انٹرنیٹ سروس معطل

لاہور (قدرت روزنامہ ) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام ملک بھر میں میڈیکل…

19 mins ago

ایران میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 30افراد جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایران کے صوبے خراسان میں کوئلے کے کان میں دھماکے کے نتیجے…

39 mins ago

گوگل کی نئی اپڈیٹ، پاسورڈ کے بغیر اکاؤنٹ کو کیسے لاگ اِن کریں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹیکنالوجی کمپنی گوگل ہر آنے والے دن مختلف اپڈیٹس کے ذریعے اپنے…

47 mins ago

وزیراعظم 23 سے 27 ستمبر تک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں شرکت کریں گے، دورے کی تفصیلات جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم محمد شہباز شریف 27 ستمبر 2024 کو اقوام متحدہ کی…

59 mins ago