پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور میں یکم محرم سے 13 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ کردی گئی جس کے تحت شہر میں ڈبل سواری، وال چاکنگ ، اشتعال انگیز تقاریر اور پمفلٹ کی تقسیم پر پابندی عائد ہوگی۔صوبائی حکومت کے اعلامیے کے مطابق شہر میں ڈبل سواری اور گاڑیوں کے کالے شیشے کے استعمال پر پابندی عائد ہوگی جب کہ وال چاکنگ، نفرت و اشتعال انگیز تقاریراور پمفلٹ کی تقسیم پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق اسلحے کی نمائش اور اسلحہ ساتھ لے جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے جب کہ افغان مہاجرین کے اپنے کیمپوں
سے باہر نکلنے پر پابندی عائد ہوگی۔اس کے علاوہ جلوس کی گزر گاہوں میں آنے والے راستوں میں کھڑے ہونے پربھی پابندی ہوگی، صرف آذان اور جمعہ خطبہ کے لیے لاوڈ سپیکر کے استعمال کی اجازت ہوگی
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں فرد جرم…
واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکہ کے 46 ارکان کانگریس نے صدر جوبائیڈن کو خط لکھ دیا۔امریکی ارکان کانگریس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع قلات کے علاقے جوہان…
میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…
واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…