امریکا کا جو یار ہے وہ غدار ہے ، شہباز گل نے یہ نعرہ لگانے سے انکار کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے امریکا کیخلاف نعرہ لگانے سے انکار کر دیا . سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مطیع اللہ جان نے شہباز گل کا ایک انٹرویو شیئر کیا جس میں انہوں نے امریکا کا جو یار ہے وہ غدار ہے کا نعرہ سے انکار کر دیا .

دوسری جانب سابق وزیر اطلاعات و پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ (ن)لیگ حکومت سوشل میڈیا اور سیاسی مخالفین کیخلاف کریک ڈائون کرنے کے خواب چھوڑ دے . تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری

نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت سوشل میڈیا اور سیاسی مخالفین کیخلاف کریک ڈائون کرنے کے خواب چھوڑے، چوں چوں کا مربع حکومت چند ہفتے کیلئے ہے . انہوں نے کہا کہ ملک کا سیاسی بحران سنگین ہورہا ہے،135 حلقوں سے استعفے آچکے ہیں، موجودہ پارلیمان اپنی اہمیت اور حیثیت کھوچکا ہے، ٹکرانے سے بچنے کا واحد طریقہ انتخابات ہیں . دوسری جانب رہنما شہبازگل نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ورکرز کے گھروں پرچھاپے تلا شیاں، چادر، چاردیواری کی بے حرمتی،کیا ہو گیا ہے آپ کو؟ حوصلہ کریں، درست اور غلط کی ساری تفریق ختم نہ کریں . ہمارا ورکر ہماری جان ہے اس سارے عمل پر عدالت سے رجوع کریں گے . ہر صورت ورکرز کا تحفظ کیا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں