امریکا کا جو یار ہے وہ غدار ہے ، شہباز گل نے یہ نعرہ لگانے سے انکار کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے امریکا کیخلاف نعرہ لگانے سے انکار کر دیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مطیع اللہ جان نے شہباز گل کا ایک انٹرویو شیئر کیا جس میں انہوں نے امریکا کا جو یار ہے وہ غدار ہے کا نعرہ سے انکار کر دیا ۔ دوسری جانب سابق وزیر اطلاعات و پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ (ن)لیگ حکومت سوشل میڈیا اور سیاسی مخالفین کیخلاف کریک ڈائون کرنے کے خواب چھوڑ دے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری

نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت سوشل میڈیا اور سیاسی مخالفین کیخلاف کریک ڈائون کرنے کے خواب چھوڑے، چوں چوں کا مربع حکومت چند ہفتے کیلئے ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کا سیاسی بحران سنگین ہورہا ہے،135 حلقوں سے استعفے آچکے ہیں، موجودہ پارلیمان اپنی اہمیت اور حیثیت کھوچکا ہے، ٹکرانے سے بچنے کا واحد طریقہ انتخابات ہیں۔دوسری جانب رہنما شہبازگل نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ورکرز کے گھروں پرچھاپے تلا شیاں، چادر، چاردیواری کی بے حرمتی،کیا ہو گیا ہے آپ کو؟ حوصلہ کریں، درست اور غلط کی ساری تفریق ختم نہ کریں۔ہمارا ورکر ہماری جان ہے اس سارے عمل پر عدالت سے رجوع کریں گے۔ ہر صورت ورکرز کا تحفظ کیا جائے گا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی رکن اسمبلی کا آئینی ترامیم میں حمایت پر 40 کروڑ کی پیشکش ملنے کا دعویٰ

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نے آئینی ترامیم کے لیے 40 کروڑ…

1 min ago

کراچی میں کنونشن: چاروں صوبوں کے وکلا کی آئینی ترامیم کیخلاف تحریک چلانے کی دھمکی

کراچی(قدرت روزنامہ) مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف ملک بھر کے وکلا ایک پلیٹ فارم پر…

15 mins ago

عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین اڈیالہ جیل پہنچ گئے

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین اڈیالہ جیل…

34 mins ago

پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشق دروزبہ 7 کا آغاز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور روس کی مشترکہ مشق دروزبہ 7 کا آغاز ہوگیا۔ پاکستان اور…

40 mins ago

معاشرے کے تحفظ کے تحت ٹک ٹاک کا پاکستان میں اہم اقدام

کراچی(قدرت روزنامہ) ٹک ٹاک نے معاشرے کے تحفظ اور اپنے آن لائن مواد میں خودکار…

48 mins ago

کراچی؛ فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہونے والا ٹیلر ماسٹر دوران علاج دم توڑ گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) کورنگی عوامی کالونی میں اتوار کو 2 گروپوں کے درمیان مسلح تصادم میں…

57 mins ago