کسی کو انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے،وزیراعظم

(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشريف کا کہنا ہے کہ سیاسی سرگرمیوں کی اجازت سب کو ہے مگر انتشار پھیلانے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے .
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی سوچ ہے کہ اصلاحات کریں اور الیکشن میں جائیں تاہم پارلیمان کی مدت ڈیڑھ سال ہے،کب تک رہناہے یہ فیصلہ اتحادی کریںگے، اتحادی حکومت ہے سب کوشامل کرنا پڑے گا، امید ہے پیپلزپارٹی کابینہ کاحصہ بنے گی .


شہبازشريف کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت ہے سب کو شامل کرنا پڑے گا، متحدہ ارکان سےمل کرآیاہوں،کل مزار قائدجاؤں گا، لیگی وزراکےقلمدان نوازشریف فائنل کریںگے .
انہوں نے مزید کہا کہ سب سے بڑا چیلنج تباہ حال معیشت اورمہنگائی پرقابوپاناہے، کسی نے ملکی وسائل کا ناجائز استعمال کیا تو قانونی راستہ اپنائیں گے، اب پنجاب اسپیڈنہیں پاکستان اسپیڈ ہوگی .
اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے ماہرین کے ساتھ سر جوڑ لیے . غیر جانبدار اور ممتاز معاشی ماہرین پر مشتمل نیشنل اکنامک کونسل تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا .
وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں طے پایا کہ نیشنل اکنامک کونسل کا اجلاس آئندہ چند روز میں ہی بلایا جائے گا . شہباز شریف نے ہنگامی بنیادوں پر سفارشات طلب کیں . کہا عوام کو ریلیف دینے اور مہنگائی پر قابو پانے کے حوالے سے بھی جلد از جلد تجاویز دی جائیں .
وزیراعظم نے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں فوری کمی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ قومی اور عوامی مفادات کے درمیان بہترین توازن کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا .

. .

متعلقہ خبریں