فارمیشن کمانڈرز کا آئین و قانون کی حکمرانی کو ہر قیمت پر برقرار رکھنے کے عسکری قیادت کے فیصلے پر بھر پور اور مکمل اعتماد

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں پیشہ ورانہ امور اور نیشنل سکیورٹی چیلنجز پر بریفنگ دی گئی۔

ہم نیوز کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کانفرنس کے شرکا کو روایتی اورغیر روایتی خطرات سے نمٹنے پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے ادارے اور سوسائٹی کے درمیان تقسیم پیدا کرنے کی مہم کا نوٹس لیا۔ فارمیشن کمانڈرز نے مؤقف اپنایا کہ اس پروپیگنڈے کا مقصد سوسائٹی اور ادارے کے درمیان خلیج پیدا کرنا ہے، پاکستان کی قومی سلامتی سب سے بڑھ کر مقدم ہے۔

فارمیشن کمانڈرز کانفرنس نے واضح طور پر کہا کہ پاک فوج کوئی سمجھوتہ کیے بغیر ریاستی اداروں کے ساتھ ہمشہ کھڑی رہے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فارمیشن کمانڈرز نے عسکری قیادت کی جانب سے آئین اور قانون کی سربلندی کے لیے عسکری قیادت کے فیصلوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، آئین وقانون کی حکمرانی کے لیے عسکری قیادت کے بہترین فیصلوں پر ہر قیمت پر ساتھ ہیں۔

آرمی چیف سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات: خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

ہم نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے، پاک فوج ہر طرح کے حالات میں تمام اندرونی و بیرونی خطرات میں پاکستان کا دفاع کرے گی۔

Recent Posts

کراچی میں کنونشن: چاروں صوبوں کے وکلا کی آئینی ترامیم کیخلاف تحریک چلانے کی دھمکی

کراچی(قدرت روزنامہ) مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف ملک بھر کے وکلا ایک پلیٹ فارم پر…

12 mins ago

عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین اڈیالہ جیل پہنچ گئے

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین اڈیالہ جیل…

31 mins ago

پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشق دروزبہ 7 کا آغاز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور روس کی مشترکہ مشق دروزبہ 7 کا آغاز ہوگیا۔ پاکستان اور…

37 mins ago

معاشرے کے تحفظ کے تحت ٹک ٹاک کا پاکستان میں اہم اقدام

کراچی(قدرت روزنامہ) ٹک ٹاک نے معاشرے کے تحفظ اور اپنے آن لائن مواد میں خودکار…

45 mins ago

کراچی؛ فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہونے والا ٹیلر ماسٹر دوران علاج دم توڑ گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) کورنگی عوامی کالونی میں اتوار کو 2 گروپوں کے درمیان مسلح تصادم میں…

53 mins ago

حفاظتی ضمانت؛ صنم جاوید، عالیہ حمزہ و دیگر کو گرفتار نہ کرنے کا حکم

پشاور(قدرت روزنامہ) عدالت نے صنم جاوید، عالیہ حمزہ و دیگر کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے…

1 hour ago