شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ، پاک فوج کا میجر اور سپاہی شہید

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں پاک فوج کے میجر اور سپاہی نے جامِ شہادت نوش کیا۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں 11 اور 12 اپریل کی درمیانی شب فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں میجر شجاعت حسین
اور سپاہی عمران خان شہید ہوئے۔میجر شجاعت کی عمر تیس سالہ جبکہ تعلق پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ سے تھا جبکہ سپاہی عمران خان کی عمر 27 سال اور تعلق بلوچستان کے علاقے نصیر آباد سے تھا۔سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے، ہمارے بہادر افسروں اور جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Recent Posts

لاہور میں طالب علم کی پٹائی کرنے پر سکول پرنسپل گرفتار، مقدمہ درج

لاہور(قدرت روزنامہ)فیکٹری ایریا کی حدود میں طالب علم پر تشدد کرنے پر اسکول پرنسپل کو…

17 mins ago

شوگر ملز ایسوسی ایشن کا گورنر اسٹیٹ بینک کو خط، قرضوں کی ادائیگی میں توسیع کا مطالبہ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے قرضوں کی ادائیگی میں توسیع کے…

41 mins ago

ندا یاسر نے اپنے شوہر کے دوسری شادی سے متعلق بیان پر ردعمل دیدیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر نے اپنے شوہر و…

49 mins ago

علی وزیر کی نظر بندی میں مزید 15 روز کی توسیع

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)ضلعی انتظامیہ نے سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی نظر بندی میں مزید…

1 hour ago

چیمپئینز کپ؛ ماخورز کے مینٹور مصباح الحق ٹیم کو ٹورنامنٹ کے بیچ تنہا چھوڑ کر امریکا روانہ

لاہور(قدرت روزنامہ)چیمپئینز ون ڈے کپ میں ماخورز کے مینٹور کو ٹورنامنٹ کو بیچ میں چھوڑ…

1 hour ago

قطر ایئر لائن نے لبنان سے آنیوالی پروازوں میں واکی ٹاکی اور پیجرز لانے پر پابندی لگا دی

دوحہ (قدرت روزنامہ)لبنان میں پیچر اور واکی ٹاکی میں دھماکوں کے بعد قطر ایئر لائن…

1 hour ago