چونکہ سعودی عرب میں سب سے زیادہ پاکستانی کارکن مقیم ہیں، اس لیے اس پروفیشن ٹیسٹ کی وجہ سے سب سے زیادہ ان کی نوکریاں خطرے میں پڑ گئی ہیں . اب مزید لاکھوں پاکستانیوں کے لیے پریشانی کی خبر آ گئی ہے . اُردو نیوزکے مطابق وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے ماتحت پروفیشن ٹیسٹ کے ادارے نے مزید چھ پیشے ٹیسٹ پروگرام میں شامل کردیے- جس سے ان کی تعداد 120 ہوگئی . وزارت افرادی قوت نے ایئرکنڈیشن، ویلڈنگ، کارپینٹر، کار مکینک، کار الیکٹریشن اور رنگ وروغن کے پیشوں کو ٹیسٹ کی فہرست میں شامل کیا ہے . آئندہ برس 2022 کے شروع تک پروفیشن ٹیسٹ پروگرام کی فہرست 1099 تک پہنچ جائے گی . پروفیشن ٹیسٹ پروگرام کا مقصد اس بات کا یقین حاصل کرنا ہے کہ ہنرمند وہ استعداد موجود ہے یا نہیں جس کا وہ دعویدار ہے اس مقصد کے لیے ہنرمند کا تھیوریٹکل اور پریکٹیکل کا ٹیسٹ دو مراحل میں لیا جاتا ہے . پہلی بار ہنرمند کے اپنے ملک میں انٹرنیشنل ٹیسٹ سینٹر کے تعاون سے اور دوسری بار ہنرمند کے سعودی عرب پہنچنے کے بعد اندرون ملک ٹیسٹ سینٹرز میں اس کی استعداد چیک کی جاتی ہے . وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے تمام اداروں پر پابندی لگائی ہے کہ نئے پروفیشن میں ہنرمندوں کے ٹیسٹ کا سلسلہ آئندہ ستمبر سے شروع کردیا جائے . پیشہ وروانہ ٹیسٹ پروگرام کے تحت ایک ہزار سے زیادہ پیشوں کو 23 بڑے پیشوں میں ضم کردیا گیا ہے . پہلے مرحلے میں 3 ہزار سے زیادہ کارکنان والے بڑے اداروں اور کمپنیوں کے ہنرمندوں کا پروفیشن ٹیسٹ ہوگا- اس کے بعد 500 سے 2 ہزار 999 تک کارکنان والے اداروں کا رخ کیا جائے گا . پھر 50 سے 499 والے اداروں کے کارکنان کا نمبر آئے گا- اس کے بعد ان چھوٹے اداروں کے ہنرمندوں کا ٹیسٹ ہوگا جو زمرہ (الف) میں آئیں گے . یہ وہ ادارے ہوں گے جن کے کارکنان کی تعداد 6 سے 49 تک ہوگی- سب سے آخر میں زمرہ (ب) کے اندرآنے والے چھوٹے اداروں کے ہنرمندوں کا ٹیسٹ لیا جائے گا . یہ پانچ اور اس سے کم کارکن والے ادارے ہوں گے . وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے 23 رجب 1442ھ مطابق 7 مارچ 2021 کو وزارت خارجہ اور پیشہ ورانہ و تکنیکی ٹریننگ کے پبلک ادارے کے تعاون سے پروفیشن ٹیسٹ پروگرام جاری کیا تھا- . .
ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں مقیم لاکھوں کارکنان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا جائزہ لینے کے لیے پروفیشنل ٹیسٹ کے کچھ عرصہ پہلے مرحلے کا آغاز ہو گیا تھا . اس پروفیشنل ٹیسٹ کے تحت 23 بڑے پیشوں میں کام کرنے والے لاکھوں ہنر مندوں کا ٹیسٹ لیا جائے گا .
متعلقہ خبریں