وزیراعظم نے عید سے قبل نجی اداروں کے ملازمین کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے 23 ویں منتخب ہونے والے وزیراعظم شہباز شریف نے آتے ہی بڑے اعلانات کئے، سرکاری ملازمین کے بعد نجی اداروں سے بھی ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کرنے کی اپیل کی ہے . منگل کو وفاقی حکومت کی معاشی ٹیم کے ارکان مفتاح اسماعیل اور محمد زبیر نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ہاؤسز مالکان سے بھی
اپیل کی گئی ہے کہ بھی ورکرز کی تنخواہیں بڑھائیں .

محمد زبیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے اعلان کے مطابق پنشن میں فوری طور پر 10 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے . ان کے مطابق ’سٹاک ایکسچینج میں بہتری آ رہی ہے، ڈالر 190 سے 182 پر آ گیا ہے . ‘واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں خطاب کرتے شہبازشریف کا کہناتھا کہ یکم اپریل سےکم از کم ماہانہ اجرت25ہزار روپے کررہےہیں،کم از کم ماہانہ اجرت25ہزار روپے کررہےہیں،،پینشنررز کی پنشن میں 10 فیصد اضافہ کیا جائے گا . رمضان میں ریلیف کے لئےرمضان پیکیج کےحوالے سےسستا آٹا لائیں گے . ملکی معیشت کی کشتی کوبچاناہےتواتحاد،اتفاق اورمحنت واحدنسخہ ہے،ملکی معیشت اس وقت گھمبیرحالات میں ہے . 74سالہ تاریخ میں سب سےبڑےتجارتی خسارےکاسامناہے،مہنگائی عروج پرہے،60لاکھ لوگ بےروزگارہوچکےہیں .

. .

متعلقہ خبریں