نیب کا خاتمہ کرکے کرپٹ اہلکاروں کے مظالم کااحتساب کیا جائے،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن )کے رہنماء اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب کا خاتمہ کرکے کرپٹ اہلکاروں کے مظالم کااحتساب کیا جائے،چیئرمین نیب وہ شخص ہے جومکمل طور پرعمران خان کے قبضے میں تھا، عمران خان کے دفتر میں ایک شخص بتاتا تھا کہ کیا کارروائی کرنی ہے۔شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب وہ شخص ہے جومکمل طور پرعمران خان کے قبضے میں تھا، عمران خان کے دفتر میں ایک شخص بتاتا تھا کہ کیا کارروائی کرنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اتنے عرصے میں ایک انکوائری یا ایک ریفرنس فائل نہیں ہوسکا، سینکڑوں ارب لوٹنے والے کابینہ میں بیٹھے تھے، ہم کسی سے انتقام نہیں لینا چاہتے، واقعی احتساب کرنا تو کوئی مشکل کام نہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر سیاست کھیلنی ہے تو نیب کا ادارہ ہے، ہمیشہ کہتا ہوں ن لیگ کے خلاف جو کیس ہیں وہ چلیں، نیب عدالتوں میں کیمرے لگائیں، عوام کو بتائیں کونسی کرپشن ہوئی۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ تمام مسائل کا ایک ہی حل ہے کہ نیب کو ختم کیا جائے، نیب اہلکار جنہوں نے لوٹ مار کی، ظلم کیا ان کا احتساب کیا جائے، نیب چیئرمین نے اپنے دور اور گزشتہ23سال میں کتنے سیاستدانوں کو پکڑا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان سڑکوں پر پھرتا رہے حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، ملک میں جو کرپشن ہوئی ہے وہ حقائق عوام کے سامنے رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ چاہیں تو چیئرمین نیب سب سے پہلے عمران خان کے لوگوں کو پکڑیگا جس وزیراعظم کی سوچ یہ ہو رانا ثنااللہ پر15کلو ہیروئن ڈالیں، اس کے خلاف اور کس ثبوت کی ضرورت ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم درخواست کریں گے کہ عدالتوں میں کیمرے لگائیں، عارف علوی کے دانت میں درد ہے،وہ برش ٹھیک نہیں کرتے، عارف علوی نے دانت میں درد ہونے کی وجہ سے کل حلف نہیں لیا۔

Recent Posts

لاہور میں طالب علم کی پٹائی کرنے پر سکول پرنسپل گرفتار، مقدمہ درج

لاہور(قدرت روزنامہ)فیکٹری ایریا کی حدود میں طالب علم پر تشدد کرنے پر اسکول پرنسپل کو…

17 mins ago

شوگر ملز ایسوسی ایشن کا گورنر اسٹیٹ بینک کو خط، قرضوں کی ادائیگی میں توسیع کا مطالبہ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے قرضوں کی ادائیگی میں توسیع کے…

41 mins ago

ندا یاسر نے اپنے شوہر کے دوسری شادی سے متعلق بیان پر ردعمل دیدیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر نے اپنے شوہر و…

49 mins ago

علی وزیر کی نظر بندی میں مزید 15 روز کی توسیع

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)ضلعی انتظامیہ نے سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی نظر بندی میں مزید…

1 hour ago

چیمپئینز کپ؛ ماخورز کے مینٹور مصباح الحق ٹیم کو ٹورنامنٹ کے بیچ تنہا چھوڑ کر امریکا روانہ

لاہور(قدرت روزنامہ)چیمپئینز ون ڈے کپ میں ماخورز کے مینٹور کو ٹورنامنٹ کو بیچ میں چھوڑ…

1 hour ago

قطر ایئر لائن نے لبنان سے آنیوالی پروازوں میں واکی ٹاکی اور پیجرز لانے پر پابندی لگا دی

دوحہ (قدرت روزنامہ)لبنان میں پیچر اور واکی ٹاکی میں دھماکوں کے بعد قطر ایئر لائن…

1 hour ago