پاکستان تحریک انصاف کا17اپریل کو کراچی میں بڑے جلسے کا اعلان

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کراچی میں بڑے اور تاریخ ساز جلسے کا اعلان کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پی ٹی آئی نے اپنے آفیشل اکائونٹ سے ایک پیغام بھی جاری کیا ہے۔اس پیغام میں بتایا گیا ہے اتوارکے دن 17 تاریخ کو مزار قائد پر پی ٹی آئی کا تاریخ ساز جلسہ ہوگا۔
اس جلسے سے متعلق سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی اپنے کپتان کے ساتھ کھڑا ہے، یہ ایک تاریخ ساز جلسہ ہوگا۔

دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی علی زیدی اور اسدعمر نے بھی اپنے پیغام میں کراچی میں ہونے والے جلسے کے متعلق واضح کیا ہے۔سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں سابق وفاقی وزرا اور پی ٹی آئی رہنما اسد عمر اور علی زیدی نے کہا کہ کراچی والوں تیار ہوجائو، خان آرہا ہے، انشااللہ پاکستان دیکھے گا کراچی اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ ایک خوددار خودمختار پاکستان کے لئے کھڑا ہے۔علی زیدی نے کہاکہ عمران خان17اپریل کو کراچی آرہے ہیں، پی ٹی آئی جلسہ مزارِ قائد کے باغِ جناح میں ہوگا جہاں سابق وزیراعظم تاریخی جلسے سے خطاب کریں گے۔

Recent Posts

کھانے سے نکلنے والے ’زندہ چوہے‘ کی وجہ سے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ ، ایئرلائن حکام کا موقف بھی آگیا

اوسلو (قدرت روزنامہ) پرواز کے دوران ایک مسافر کے کھانے سے نکلنے والے زندہ چوہے…

6 mins ago

لاہور میں طالب علم کی پٹائی کرنے پر سکول پرنسپل گرفتار، مقدمہ درج

لاہور(قدرت روزنامہ)فیکٹری ایریا کی حدود میں طالب علم پر تشدد کرنے پر اسکول پرنسپل کو…

26 mins ago

شوگر ملز ایسوسی ایشن کا گورنر اسٹیٹ بینک کو خط، قرضوں کی ادائیگی میں توسیع کا مطالبہ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے قرضوں کی ادائیگی میں توسیع کے…

50 mins ago

ندا یاسر نے اپنے شوہر کے دوسری شادی سے متعلق بیان پر ردعمل دیدیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر نے اپنے شوہر و…

58 mins ago

علی وزیر کی نظر بندی میں مزید 15 روز کی توسیع

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)ضلعی انتظامیہ نے سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی نظر بندی میں مزید…

1 hour ago

چیمپئینز کپ؛ ماخورز کے مینٹور مصباح الحق ٹیم کو ٹورنامنٹ کے بیچ تنہا چھوڑ کر امریکا روانہ

لاہور(قدرت روزنامہ)چیمپئینز ون ڈے کپ میں ماخورز کے مینٹور کو ٹورنامنٹ کو بیچ میں چھوڑ…

1 hour ago