ہار بیچنے کی خبر زلفی بخاری نے خاموشی توڑ دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے رہنما ذلفی بخاری نے ہار بیچنے کی خبر کی تردید کردی۔ ایک بیان میں ذلفی بخاری نے کہا کہ ہار بیچنے کی خبر عمران خان کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔انہوں نے ہار بیچنے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کوئی ہار نہ کسی کو دیا ہے اور نہ ہی بیچا ہے۔دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایک سازش کے ذریعے امپورٹڈ حکومت ہم پر مسلط کی گئی، قوم اپنی آزادی اور جمہوریت کی حفاظت خود کرتی ہے کوئی فوج یا باہر کی

قوت نہیں۔اپنے ویڈیو پیغام میں عمران خان نے کہا کہ پشاور کے لوگوں بدھ کو آپ کے پاس آرہا ہوں، سازش کے ذریعے ایک امپورٹڈ حکومت ہم پر مسلط کی گئی، سازش کے ذریعے حکومت ہٹائے جانے کے بعد یہ ہمارا پہلا جلسہ ہوگا اور اسی جلسے میں، میں آپ سے یہ ساری باتیں کروں گا۔عمران خان نے کہا کہ قوم اپنی آزادی اور جمہوریت کی حفاظت خود کرتی ہے، جمہوریت کی حفاظت کوئی فوج ہا باہر کی قوت نہیں کرسکتی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فوری انتخابات کروائے جائیں۔

Recent Posts

لاہور میں طالب علم کی پٹائی کرنے پر سکول پرنسپل گرفتار، مقدمہ درج

لاہور(قدرت روزنامہ)فیکٹری ایریا کی حدود میں طالب علم پر تشدد کرنے پر اسکول پرنسپل کو…

18 mins ago

شوگر ملز ایسوسی ایشن کا گورنر اسٹیٹ بینک کو خط، قرضوں کی ادائیگی میں توسیع کا مطالبہ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے قرضوں کی ادائیگی میں توسیع کے…

42 mins ago

ندا یاسر نے اپنے شوہر کے دوسری شادی سے متعلق بیان پر ردعمل دیدیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر نے اپنے شوہر و…

49 mins ago

علی وزیر کی نظر بندی میں مزید 15 روز کی توسیع

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)ضلعی انتظامیہ نے سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی نظر بندی میں مزید…

1 hour ago

چیمپئینز کپ؛ ماخورز کے مینٹور مصباح الحق ٹیم کو ٹورنامنٹ کے بیچ تنہا چھوڑ کر امریکا روانہ

لاہور(قدرت روزنامہ)چیمپئینز ون ڈے کپ میں ماخورز کے مینٹور کو ٹورنامنٹ کو بیچ میں چھوڑ…

1 hour ago

قطر ایئر لائن نے لبنان سے آنیوالی پروازوں میں واکی ٹاکی اور پیجرز لانے پر پابندی لگا دی

دوحہ (قدرت روزنامہ)لبنان میں پیچر اور واکی ٹاکی میں دھماکوں کے بعد قطر ایئر لائن…

2 hours ago