ایم کیو ایم کا وفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ایم کیو ایم پاکستان نے وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونے اور باہر سے بیٹھ کر وسیع البنیاد حکومت کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے سے وزیر اعظم کو آگاہ کردیا گیا ہے۔روزنامہ جنگ میں صالح ظافر کی خبر کے مطابق ایم کیو ایم پی کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے منگل کی شام مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت نے مخلوط حکومت کے ساتھی رہنماؤں سے حکومت کی تشکیل کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کراچی اور

صوبے کے دیگر علاقوں کی فلاح و بہبود کے لئے اتحادیوں کی جانب سے کئے گئے وعدوں پر عمل درآمد میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہے۔دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کو ایک دو روز میں فائنل کرلینگے ، پیپلز پارٹی سمیت تمام اتحادی جماعتوں کے وزیر شامل ہونگے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاکہ وفاقی کابینہ کو ایک دو روز میں فائنل کرلیں گے۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن )کے وزراء کا فیصلہ نوازشریف کریں گے،یہ مسلم لیگ (ن )کی نہیں اتحادی حکومت ہے۔انہوں نے کہاکہ کابینہ میں پیپلزپارٹی سمیت تمام اتحادی جماعتوں کے وزیر شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت میں سب اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلوں گا،تکام فیصلے اتحادیوں کی مشاورت سے ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ گورنر سٹیٹ بنک کے حوالے سے بھی مشورہ کریں گے۔

Recent Posts

عالیہ بھٹ کا مخصوص دماغی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کی مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ نے پہلی بار اپنے ADHD یعنی…

38 mins ago

شجاع آباد؛ زہریلا پانی پینے سے 20 لاکھ مالیت کے 30 سے زائد مویشی ہلاک

ملتان(قدرت روزنامہ) شجاع آباد کے علاقے میں زہریلا پانی پینے سے 30 سے زائد مویشی…

56 mins ago

’’بے وقوف مت بنو!‘‘ کاجول کا صحافی کو کرارا جواب

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کی شوخ و چنچل فلم اسٹار کاجول نے اپنی نئی فلم کے ٹریلر…

1 hour ago

امن اور محبت کا پیغام لے کر پاکستان آئے ہیں، ڈاکٹر ذاکر نائیک

لاہور(قدرت روزنامہ) معروف عالم دین ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ انہیں پاکستانی عوام…

2 hours ago

پی ٹی آئی رکن اسمبلی کا آئینی ترامیم میں حمایت پر 40 کروڑ کی پیشکش ملنے کا دعویٰ

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نے آئینی ترامیم کے لیے 40 کروڑ…

2 hours ago

کراچی میں کنونشن: چاروں صوبوں کے وکلا کی آئینی ترامیم کیخلاف تحریک چلانے کی دھمکی

کراچی(قدرت روزنامہ) مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف ملک بھر کے وکلا ایک پلیٹ فارم پر…

2 hours ago