بلوچستان عوامی پارٹی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، ضیاءلانگو

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیاءاللہ لانگو نے صوبے میں آئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی اور انشاللہ کلین سوئیپ بھی کریگی انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں کارکن اپنی پوری طرح سے تیاری رکھیں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے لیے آج قلات میں بھی ایک اہم اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے مشاورت کی جائیگی انہوں نے کہا کہ عوام مفاد پرستوں کو بخوبی جانتے ہیں اور ماضی میں ان مفاد پرستوں کو عوام نے مکمل طور پر ریجیکٹ کردیا ہے بلوچستان عوامی پارٹی نے ہر مرحلے اور ہر مشکل کی گھڑی میں عوام کی آواز بن کر ان کے مسائل کو حل کیا ہے بلوچستان عوامی پارٹی نے صوبے کے مسائل اور اپنے عوام کے لیے ہر سطح پر آواز اٹھائی ہے اور دستیاب وسائل میں عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے ہر وقت تیار اور عوام کے شانہ بشانہ رہی ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ حقیقی نمائندوں کو ہی ان انتخابات میں چنا جائے تاکہ آپ کے مسائل آپکی دہلیز پر ہی حل ہوں .

.

.

متعلقہ خبریں